احساس اپنا گھر اسکیم حکومت کا غریب پرور منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 4 ارب روپے کی لاگت سے احساس اپنا گھر اسکیم شروع کردی۔
اس اسکیم کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو گھر بنانے کےلیے بلاسود 15 لاکھ روپے تک کے قرضے دیے جا رہے ہیں۔
قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں علی امین گنڈاپور نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے۔ انھوں نے کہا یہ اسکیم حکومت کا ایک فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ ہے۔
یہ قرضے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسکیم کے تحت 18سے 65 سال کی عمر کے وہ افراد قرض لینے کے اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم ہو۔ یہ قرضے سات سال کی مدت میں آسان قسطوں میں واپس کرنے ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صوبے کےمعاشی مسائل بہت حد تک حل ہو چکے ہیں۔ عنقریب مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔
عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے، کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے، عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا تھا۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔