نیلم: گھریلو سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
آزاد کشمیر کے سیاحتی ضلع وادی نیلم میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں گیس سلنڈر دھماکا: 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
پولیس کے مطابق واقعہ سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں پیش آیا، جہاں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، اور 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی میت اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مچھر کالونی میں زوردار دھماکے سے عمارت منہدم، 2 شہری جاں بحق
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہیں پہنچ سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپتال منتقل پولیس جاں بحق دھماکا زخمی فائر بریگیڈ گھریلو سلنڈر نیلم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل پولیس دھماکا فائر بریگیڈ گھریلو سلنڈر نیلم وی نیوز گھریلو سلنڈر
پڑھیں:
قلات: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع قلات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق قلات کے علاقے کلی عزیز آباد میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
تونسہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل رب نواز جان بحق جبکہ ایک اہلکار فرید احمد زخمی ہوگیا۔
جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا ہے۔