Juraat:
2025-05-29@06:28:03 GMT

28 مئی، یادگار دن

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

28 مئی، یادگار دن

ریاض احمدچودھری

پاکستان کی تاریخ میںپہلا معجزہ قیام پاکستان کا ہے جبکہ دوسرا معجزہ 1998 ء میں ہوا جب ایسی قوم جس میں نہ کوئی تعلیم عام تھی اور نہ ہی ٹیکنالوجی میسر تھی، وہ ایٹمی قوت بننے میں کامیاب ہوگئی اور آج سے ٹھیک 20 سال پہلے 28 مئی 1998 ء کو جمعرات کے دن 3بج کر 15منٹ پر چاغی کے مقام پر واقع کوہ کامبران میں کھدی ہوئی ایک کلو میٹر لمبی زگ زیگ سرنگ میں ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا اور دفاع وطن کو بیرونی جارحیت سے مکمل محفوظ بنادیا۔چاغی میں ہونے والے دھماکوں کی قوت بھارت کے 43 کلو ٹن کے مقابلے میں 50 کلو ٹن تھی۔ بھارت نے 11 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لئے خطرات پیدا کر دیئے تھے جس کا جواب ایٹمی دھماکوں سے ہی دیا گیا۔ امریکی صدر کلنٹن، برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور جاپانی وزیراعظم موتو نے پاکستان پر دباؤ ڈالا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کئے جائیں ورنہ اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی لیکن حکومت پاکستان نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے قومی تاریخ کا انمٹ باب رقم کر دیا۔
بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد ضروری تھا کہ اسی زبان میں بھارت کو جواب دیا جاتا۔ لہذا سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد، گوہر ایوب اور راجہ ظفر الحق نے فوری طورپر دھماکہ کرنے کا مشورہ دیا۔ لہذا آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت نے بھی اس پر لبیک کہتے ہوئے اپنی رضامندی دی۔ اس موقع پر نوائے وقت اخبار کے چیف ایڈیٹر جناب مجید نظامی مرحوم کا دبنگ کردار بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نوائے وقت کے ایڈیٹر ان چیف مجید نظامی مرحوم کے بارے میں اس حوالے سے ایک خبر شائع ہوئی جس میں یہ لکھا گیا تھا کہ جب نواز شریف نے نظامی صاحب مرحوم سے اٹیمی دھماکوں کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا تو انھوں نے فوری طور پر ان کی حکومت کو ایسا کرنے کو کہا اور یہ ان کے تاریخی جملے میڈیا میں بہت مشہور ہوئے کہ میاں صاحب اگر آپ نے اٹیمی دھماکے نہ کئے تو قوم آپ کا دھماکہ کر دے گی۔ جناب مجید نظامی مرحوم نے یہ بھی کہا کہ آپ ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں آپ کو دوہری وارننگ کا سامنا ہے۔ اگر دھماکہ کرتے ہیں تو ممکن ہے امریکہ آپ کا دھماکہ کر دے مگر قومی اور ملکی سالمیت اس امر کی متقاضی ہے کہ آپ ایٹمی دھماکہ کریں۔ گویا جناب مجید نظامی نے نوائے وقت کی طرف سے حاکم وقت کو بلاخوف و خطر کھری کھری سنا کر قومی فرض ادا کیا تھا۔ یوں پاکستان جوہری ملک بن گیا۔
پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا جائے تو ایسے مواقع نظر سے گزرتے ہیں جن پر اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو بھارت پاکستان کو کھا چکا ہوتا۔ قارئین کو ذہن نشین رہنا چاہیے کہ سری لنکا ہو یا بنگلہ دیش، نیپال ہو یا بھوٹان حتیٰ کہ مالدیپ ان سب کو بھارت نے ایٹمی قوت بن کر اپنی طفیلی ریاستیں اس حد تک بنا رکھا ہے کہ بنگلہ دیش جیسا مسلمان ملک پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے کا اعلان کرکے بھارتی آنکھ کے اشارے پر یہ اعلان واپس لے لیتا ہے۔ جب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی توازن قائم ہوا ہے، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ پاکستان ایٹمی بموں کی تعداد اور کوالٹی میں بھارت پر برتری اور پاکستان کے میزائلوں کے سو فیصد ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت نے بھارت کے مقابلے میں وطن عزیز کو محفوظ بنادیا ہے اور اس حد تک محفوظ بنادیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کرسکے گا۔اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ ” اور ان کے لیے تیار رکھو جو قوت تمہیں بن پڑے اور جتنے گھوڑے باندھ سکو کہ ان سے ان کے دلوں میں دھاک بٹھاؤ جو اللہ کے دشمن ہیں اور ان کے سوا کچھ اوروں کے دلوں میں جنہیں تم نہیں جانتے اللہ انہیں جانتا ہے اور اللہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کرو گے تمہیں پورا دیا جائے گا اور کسی طرح گھاٹے میں نہ رہو گے۔ اللہ تعالی کے اس فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے ایٹمی ملک بننے کا فیصلہ کیا ۔اس عظیم کارنامے کا سہرا سب سے بڑھ کر پاکستانی عوام ،ذولفقار علی بھٹو ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، ڈاکٹر ثمرمبارک مند اور ان کے سینکڑوں دیگر ساتھیوں کو جاتا ہے۔جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر دیئے تو پاکستان پر امریکہ نے پابندی لگا دی کیونکہ پاکستان نے مسلم ملک ہو کر اتنی ہمت کیسے کی کہ وہ ایٹمی طاقت حاصل کر لی۔پاکستان کے دشمنوں کے ہاں اس دن صف ماتم بچھی ہوئی تھی، دوسری طرف مسلم ممالک خوشیوں سے نہال تھے۔ سعودی عرب کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے کسی کی پروا کئے بغیر پاکستان کو فوری طور پر 50ہزار بیرل تیل مفت اور مسلسل دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ ہی حال دیگر مسلم ممالک کا تھا۔ایٹم بم بنانے میں بھی مسلم ممالک نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا۔
یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ ملک بھر کے تمام شہروں میں ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کہ پاکستان پاکستان نے پاکستان کے دھماکہ کر

پڑھیں:

بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی: حنیف عباسی

— فائل فوٹو 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی، بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

حنیف عباسی نے یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا، وہ جذبۂ ایمانی سے سرشار ہیں جس طرح وہ دشمن پر ٹوٹ پڑا دنیا نے دیکھا، ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کا دفاعی نظام تباہ اور ایکسپوز کردیا ہے۔

وزیرِ ریلوے نے مزید کہا کہ یہاں ایک نسل پیدا ہوئی تھی جو کہتے تھے فوج کو اپنا کام نہیں کرنا آتا، دنیا نے دیکھا فوج نے اپنا کام کس کامیابی کے ساتھ کیا، حالیہ صورت حال میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کر دیا، یہ شہباز شریف کی دانشمندی تھی پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، عالمی میڈیا آج پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر رہا ہے، ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ انڈیا نے حملہ کرکے بچوں اور خواتین کو شہید کیا،   ہم نے جب حملہ کیا ان کے میزائل اسٹوریج اور ملٹری انسٹالیشن تباہ کیں، بھارت دہشتگردی کا شور مچا رہا ہے تو بی ایل اے کے پیچھے کون ہے؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہماری سوچ نواز شریف سے شروع اور نواز شریف پر ہی ختم ہوتی ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی طویل تاریخ ہے۔ مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے، مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنے لیڈر اور پارٹی کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہا ہے، مریم نواز نے بھی ہمت کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، راولپنڈی میں ویمن چلڈرن اسپتال 10 ارب روپےکی لاگت سے جلد مکمل کریں گے، نالہ لئی ایکسپریس وے بھی مکمل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نوائے وقت کا بھرپور کردار، کرنل (ر) احمد ندیم قادری
  •  ایٹمی دھماکے‘ نواز شریف نے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا: عظمیٰ بخاری 
  • پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاعِ وطن کو ناقابل تسخیر بنایا: آئی جی اسلام آباد
  • ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز
  • بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی: حنیف عباسی
  • ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں، مریم نواز
  • ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز
  • یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، ملک بھر میں عام تعطیل