data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250917-01-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے ساتھ شہر بھر میں شروع کی جانے والی ’’جراثیم کُش اسپرے مہم‘‘ کا افتتاح کردیا ، ٹاؤن آفس ،ٹی ایم سی لیاقت آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ ’’جراثیم کش اسپرے مہم‘‘ کا مقصد کراچی کے شہریوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب اگر عوامی خدمت اور مسائل حل نہیں کر سکتے تو کم از کم عوام پر ٹیکسوں اور اپنی نا اہلی کا بوجھ نہ ڈالیں ، ایک طرف قابض میئر میونسپل یوٹیلیٹی چارجزمیں ناجائز اضافہ کرتے ہیں، دوسری طرف بلند و بالا دعوے کرتے ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں۔لیکن جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم خدمت کے میدان میں بھی آگے بڑھیں گے اور مزاحمت و جدوجہد کے ذریعے کراچی کے عوام کو ان کا حق دلا کر رہیں گے۔کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں صاف پانی، صاف ماحول، کھیل کے میدان اور صحت مند سہولیات میسر آئیں لیکن افسوس کہ آج بھی شہر کے پارک اور میدان کمرشل سرگرمیوں کی نذر کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے حال ہی میں پارکوں کے کمرشل استعمال کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا ہے، جو کراچی کے عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ عوام کے پارک عوام کے لیے ہیں، یہ کسی کے کاروبار کا ذریعہ نہیں۔ اس فیصلے پر اگر کسی کو پریشانی ہے تو وہ ان افراد کو ہے جن کا کرپشن کا عمل متاثر ہوا ہے ۔منعم ظفر خان نے کہاکہ اسپرے مہم کسی ایک ٹاؤن، علاقے یا مخصوص بستی تک محدود نہیں، بلکہ کراچی کے ہر ٹاؤن و یوسی اور ہر علاقے تک پہنچے گی، شہر کا ہررہائشی ہمارا ہے،خواہ وہ اورنگی میں رہتا ہو یا کورنگی میں، لیاری میںہو یا لانڈھی ، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ہو یا پی سی ایچ ایس،کوئی علاقہ اس مہم سے محروم نہیں رہے گا ۔اسپرے مہم خدمت کے سفر کی ایک اور کڑی ہے۔ ہم مہم کے ذریعے شہر بھر میں عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے تاکہ کراچی کے لوگ جراثیم اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔تقریب میں امرائے اضلاع ، سید وجیہ حسن ، کامران سراج ، چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد ، چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان ، چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ ،وائس چیئر مین ناظم آباد نعمان صدیقی ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ خدمت خلق کو دیانت اور امانت کے ساتھ انجام دیا ہے ۔ کورونا کی وبا کا مشکل وقت ہو، خیبر پختونخوا یا پنجاب میں آنے والے سیلاب اور زلزلے ہوں، یا کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ، جماعت اسلامی کے کارکنان اور رضاکار سب نے عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کیا۔ جب لوگ اپنے چہروں پر ماسک لگا کر گھروں میں محدود ہوگئے تھے، اس وقت ہمارے رضاکار گلی گلی، محلے محلے عوام کی خدمت کر رہے تھے۔ سیلابی صورتحا ل میں خیبر سے پنجاب تک جماعت اسلامی کے کارکنوں نے متاثرہ خاندانوں کا ہاتھ تھاما، خیمے لگائے، کھانے اور پانی کا انتظام کیا اور عوام کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔آج کراچی میں بارشوں اور دیگر مسائل کے باوجود، ہمارے منتخب نمائندے، ٹاؤن چیئرمین اور کارکنان و ذمے داران عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ متاثرہ بستیوں میں صاف پانی کی فراہمی، کھانے پینے اور بے گھر افراد کے لیے عارضی رہائش یعنی ٹینٹ کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹائون چیئرمینوںکے ساتھشہر بھر میں شروع کی جانے والی’’ جراثیم کش اسپرے مہم ‘‘ کا افتتاح اور ٹائون آفس لیاقت آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی کے عوام جماعت اسلامی ن چیئرمین کے ساتھ عوام کے

پڑھیں:

99 ووٹ لے کر بنگلہ دیش نے دنیا کو حیران کردیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت جیت لی

بنگلا دیش کے وزیر خارجہ خالد الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس (2026-2027) کے لیے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایک سخت اور قریبی مقابلے میں قبرص کے امیدوار آندریاس ایس کاکورس کو شکست دی۔

193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری میں خالد الرحمان نے 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف آندریاس کاکورس کو 91 ووٹ ملے۔ انتخاب میں کوئی رکن ملک غیر حاضر یا غیر جانبدار نہیں رہا۔ کامیابی کے لیے 96 ووٹ درکار تھے۔

اقوام متحدہ کے قواعد کے مطابق جنرل اسمبلی کے صدر کا انتخاب ہر سال تمام رکن ممالک کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے اور ہر ملک کو ایک ووٹ کا حق حاصل ہوتا ہے۔

اگرچہ یہ انتخاب باضابطہ طور پر مسابقتی ہوتا ہے، تاہم عمومی طور پر مختلف علاقائی گروپوں کے درمیان باری باری صدارت کا اصول اپنایا جاتا ہے۔

81 ویں اجلاس کے لیے ایشیا پیسیفک گروپ کو امیدوار نامزد کرنے کا حق حاصل تھا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش اور قبرص کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

خالد الرحمان ستمبر 2026 میں جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے آغاز پر اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالیں گے اور ایک سال تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔ اس دوران وہ جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کی صدارت، عالمی مسائل پر مباحثے کی نگرانی اور رکن ممالک کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی عالمی سفارت کاری میں بنگلا دیش کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کو ایک اہم سفارتی منصب سمجھا جاتا ہے جو عالمی امن، ترقی، ماحولیاتی تبدیلی اور اقوام متحدہ کی اصلاحات جیسے اہم معاملات پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خالد الرحمان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ خالد الرحمان کا وسیع سفارتی تجربہ اور کثیرالجہتی تعاون کے لیے ان کی وابستگی جنرل اسمبلی کی مؤثر قیادت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Heartiest felicitations to my dear brother, H.E. Dr. Khalilur Rahman, Foreign Minister of Bangladesh on his election as President of the 81st Session of the UN General Assembly.

Having had closely engaged with him, I am confident that his vast diplomatic experience and steadfast…

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 2, 2026

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا اور عالمی امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی مکالمے کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • 200 سال قدیم "از غیب شہید مسجد" کو مودی حکومت نے رات کی تاریکی میں مسمار کردیا
  • 99 ووٹ لے کر بنگلہ دیش نے دنیا کو حیران کردیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت جیت لی
  • کیا آپ بھی رات دیر تک جاگتے ہیں؟ ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کردیا
  • کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟