کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپروں کو آگ لگادی۔
جاں بحق افراد میں 22 سال کی ماہ نور اور 14سال کا علی رضا شامل ہیں، زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے، شہریوں نے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ فائر فائٹر ڈمپروں میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
داغستان، روس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک،3شدید زخمی
ماسکو:(ویب ڈیسک)روس کے داغستان ریجن میں گاؤں آچی سو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ،حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر صحت یاروسلیو غلازوف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ داغستان ریجن کے گاؤں آچی سو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کیمز ہیلی کاپٹر آچی سو گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
داغستان کی وزارت ہنگامی صورت حال کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر ایزبرباش جا رہا تھا۔
سرکاری عہدیداروں نے رپورٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گرا تاہم خوش قسمتی سے مذکورہ گھر اس وقت خالی تھا۔
حکام نے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں۔