کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگرچہ دہلی پولیس نے 2000 کلو نقلی گھی کی کھیپ پکڑی ہے، لیکن اسکے پیچھے کون لوگ ہیں اسکا انکشاف ہونا بھی ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کھلے عام نقلی گھی، ملاوٹ شدہ مسالے، نقلی پنیر، کھویا اور دودھ سے بنی اشیاء کی فروخت براہِ راست دہلی کے شہریوں کی صحت پر اثر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے براہِ راست بی جے پی کی دہلی حکومت ذمہ دار ہے۔ ہریانہ کے جیند سے نقلی گھی کی سپلائی معروف کمپنیوں ملک فوڈ، مدھوسودن، امول، مدر ڈیری، پتنجلی، آنندا کے پیکٹس میں دہلی کے روہنی تک پہنچ رہی ہے۔ اس کے پیچھے بڑے ریکیٹ کا اندیشہ ہے جس کا نام سامنے آنا چاہیئے، کیونکہ ہریانہ اور دہلی دونوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اور یہ کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بی جے پی سرمایہ داروں کو تحفظ دینے والی پارٹی ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ اگرچہ دہلی پولیس نے 2000 کلو نقلی گھی کی کھیپ پکڑی ہے، لیکن اس کے پیچھے کون لوگ ہیں اس کا انکشاف ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا "میں نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سے سوال کیا ہے کہ دہلی حکومت کا خوراک و رسد سیکورٹی محکمہ آخر کیا کر رہا ہے، جب دہلی میں کھلے عام ملاوٹ شدہ گھی، مسالے، پنیر اور دودھ سے بنی دیگر اشیاء بازاروں میں فروخت ہو رہی ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہفتے قبل نوراتری کے دوران ملاوٹ شدہ کُٹّو کے آٹے سے بُراری جہانگوری علاقے میں تقریباً 200 لوگوں کو اسپتال جانا پڑا تھا، تب بھی کانگریس پارٹی نے دہلی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ آنے والے تہواروں میں ملاوٹ شدہ غذائی اشیاء پر سختی سے روک لگائی جائے تاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہ ہو۔ لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور دہلی میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ شدہ گھی، تیل، پنیر اور دیگر اشیاء کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں۔

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ اور جعلی سامان کا بازار میں دستیاب ہونا ایک سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت یہ جانتی ہے کہ تہواروں کے موسم میں ملاوٹ شدہ گھی، پنیر، کھویا، جعلی مسالے اور دیگر اشیاء کی فروخت بڑھ جاتی ہے، تو پہلے سے اقدام کیوں نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کے بازاروں میں اتنی بڑی مقدار میں نقلی گھی دستیاب ہے، تو اس کے لئے سیدھے طور پر بی جے پی کی دہلی حکومت ذمہ دار ہے۔ دیویندر یادو کے مطابق حکومت کو چاہیئے کہ ملاوٹ شدہ اور نقلی اشیاء کے کاروبار چلانے والے سنڈیکیٹ کے خلاف سخت قوانین بنائے۔ جب تک سخت قوانین نہیں بنیں گے، تب تک نقلی سامان کے تاجروں پر لگام نہیں لگائی جا سکے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ دیویندر یادو دہلی حکومت ملاوٹ شدہ نقلی گھی بی جے پی

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش