پڈعیدن،گھریلو تنازع پر شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل ،ملزم فرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-8
پڈعیدن( نمائندہ جسارت)مورو میں افسوسناک واقعہ شوہر نے بیوی کو مبینہ کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا،ملزم فرار،ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے،گھر میں کہرام۔ تفصیلات کے مطابق مورو گچہیرو روڈ پر گھریلو تنازع پر شوہر غلام شبیر نے اپنی بیوی 45 سالہ پروین کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کا تعلق سہون سے ہے اور وہ تقریباً ایک سال قبل مورو کے گچھیرو روڈ پر کرائے کے مکان میں مقیم ہوئے تھے۔ مقتولہ پروین نے اس سے قبل اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔واقعے کے بعد علاقہ میں خوف کی فضاچھاگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پڈعیدن ،نواحی علاقوں میں پولیس کا کامیاب کریک ڈائون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاوئون منشیات فروش و دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کارروائیاں تیز 7 ملزمان گرفتار وسکی شراب،یمبلنگ آرٹیکلز اور مسروقہ موٹر سائیکلیںبرآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز سٹی تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم یاسر شاہ کے قبضے سے 04 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب نوشہرو فیروز سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مارکر 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں حاجی خان رند، ماجد سولنگی، معشوق چاچڑ، ندیم مہر، فیروز مہر اور جمیل سولنگی شامل ہیں۔کنڈیارو تھانہ کی پولیس نے چوری کے دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار ملزمان سے برآمد کی گئیں 2 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں۔برآمد شدہ مسروقہ موٹر سائیکلز کورٹ کے حکم کے تحت اصلی مالکان محمد جعفر گوپانگ اور عاشق علی گھانگھرو کے حوالے کی گئیں۔