راولپنڈی؛ کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، میاں بیوی سمیت خاندان کے 3افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
جی ٹی روڈ گوجرخان پر سرور شہید کالج کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران رضا نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی عزیزہ کی تیمارداری کرنے کے بعد رامہ گاؤں چکوال روڈ جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر سرور شہید کالج گوجرخان کے قریب انکی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔
حادثے کے باعث وین میں سوار 6افراد جن میں پانچ شدید زخمی اور ایک معمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا جبکہ ایک معمولی زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کر دیا گیا۔
اسپتال پہنچنے کے بعد پانچ زخمیوں میں سے کنبے کا سربراہ 38 سالہ عمران رضا، اسکی 38 سالہ مسماتہ فوزیہ بہرام اور 14 سالہ بیٹا محسن رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 9 سالہ بیٹی تحسین فاطمہ، 12 سالہ بیٹا علی رضا اور 15 سالہ بیٹی سدرہ عمران زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برازیل میں طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے ساحلی شہر کورورائپے میں چھوٹا طیارہ گنے کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں پائلٹ، 46 سالہ آسٹریلوی بزنس مین اور رجسٹرڈ پائلٹ ٹموتھی جیمز کلارک جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے حادثے کے بعد جب ملبے کا معائنہ کیا تو اس میں سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی جو پلاسٹک کی اینٹوں کی شکل میں لپٹی ہوئی تھی اور ان پر امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا لوگو لگا ہوا تھا۔ حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ زمبیا میں رجسٹرڈ تھا، تاہم اس کے ذریعے برازیل میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔