ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی 58ویں سالگرہ پر ایسا اعتراف کیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کے مداحوں کی محبت ہی ان کی اصل طاقت ہے اور وہ اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے زیادہ اپنے فینز سے پیار کرتے ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے مذاقاً پوچھا بھی کہ “تو پھر زیادہ پیار کس سے ہے، مجھ سے یا مداحوں سے؟” جس پر اکشے نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا، “فینز سے۔”

مداحوں نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے اس candid جواب کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں ’’فینز کا سپر ہیرو‘‘ قرار دیا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔

سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل

پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔

سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور

متعلقہ مضامین

  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • ’’یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کا پردہ چاک کر دیا
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
  • کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
  • کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب
  • پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا،بھارتی میڈیا
  • نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے