مشہور بھارتی اداکارہ نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث شدید زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ویب سیریز ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کرشمہ شرما لوکل ٹرین میں سفر کر رہی تھیں تاہم اس دوران پیش آنے والے ایک حادثے کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس واقعے کی اطلاع دی۔
کرشمہ نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ہمراہ لوکل ٹرین میں سفر کر رہی تھیں تاہم کسی وجہ سے ان کے دوست ٹرین پر سوار نہ ہوسکے اور ٹرین چل پڑی جس پر اداکارہ نے گھبرا کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں انہیں کافی چوٹیں آئیں۔
اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی کمر پر چوٹیں آئیں ہیں ان کا سر کہیں ٹکرانے کے باعث سوج گیا ہے جبکہ جسم پر جگہ جگہ نیل پڑگئے ہیں۔
کرشمہ شرما نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ نے
پڑھیں:
جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلویز کے درمیان منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔پیر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیرداخلہ اور وزیرریلویزکی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ آئندہ ہفتے منصوبےکے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر 20 منٹ میں طےہوگا، وقت اور ایندھن بچےگا جب کہ جدید اور تیز رفتار ٹرین سے ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیز رفتار ٹرین کے لیے ٹریک وزارت ریلویز دے گی اور ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی جب کہ اجلاس میں ریل سروس کے لیے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جڑواں شہروں کے درمیان ریل سروس کا آغاز عوامی فلاح کا بہترین منصوبہ ہوگا، شہری تقریباً 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے مابین تیز اور آسان سفر کر سکیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم کےعوامی ریلیف کے وژن کا عکاس ہے.منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں شہریوں کو سفر کی جدید اور معیاری سہولت ملے گی۔