بالی ووڈ کے ’خطروں کے کھلاڑی‘ اکشے کمار نے اپنی 58 ویں سالگرہ پر سب کو چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے مان لیا کہ ان کے مداح انہیں اتنا چاہتے ہیں کہ وہ خود بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے زیادہ فینز سے محبت کرتے ہیں۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو پیغام دیا کہ آپ کی محبت ہی میری اصل طاقت ہے، بس یاد رکھنا جب وقت ملے تو میرے لیے دعا ضرور کرنا۔

اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی پیچھے نہ رہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ تو بتائیے، آپ مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں یا اپنے فینز سے؟‘‘

جس پر ایکشن اور اداکاری کے گرو اکشے کمار نے قہقہہ لگاتے ہوئے صاف صاف کہا کہ میں اپنے مداحوں سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔

مداحوں کو بھی اپنے ایکشن اور کامیڈی ہیرو یہ انداز خوب بھایا اور سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ کمنٹس کرتے ہوئے اکشے کمار کو ’’فینز کا سپر ہیرو‘‘ قرار دے دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اکشے کمار نے سے زیادہ

پڑھیں:

نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی حمایت میں سابق امریکی صدر سامنے آ گئے

نیو یارک:

نیویارک سٹی کی میئرشپ کی دوڑ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، جب سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

اوباما نے زہران ممدانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور جیت کی صورت میں اُن کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

زہران ممدانی نے اوباما کے اظہارِ اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے لیے یہ صرف سیاسی نہیں بلکہ اخلاقی حوصلہ افزائی ہے۔

ممدانی کا کہنا تھا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ نیویارک میں ایک نئی، منصفانہ اور سب کے لیے مساوی مواقع پر مبنی سیاسی فضا قائم کی جائے۔

برونکس کی ایک مسجد کے باہر جذباتی خطاب کرتے ہوئے زہران ممدانی نے کہا کہ اُن کے مخالفین نے انہیں ’جہاد کا حامی‘ اور دہشت گرد ظاہر کرنے کی کوشش کی، مگر وہ نفرت کے جواب میں اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام لے کر میدان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے لیے حالات بدل گئے حتیٰ کہ اُن کی خالہ بھی اُس وقت حجاب میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔

تازہ ترین سروے کے مطابق زہران ممدانی 43 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ اُن کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار ریٹس سلوا سے ہے۔

دوسری جانب پاکستانی امریکن کمیونٹی نے بھی اُن کے حق میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو جسے لٹل پاکستان کہا جاتا ہے میں زہران ممدانی کی حمایت میں درجنوں گاڑیوں پر مشتمل شاندار کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد چار نومبر کو ہونے والے میئر الیکشن سے قبل پاکستانی ووٹرز کو متحرک کرنا تھا۔

کمیونٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زہران ممدانی ایک ایسے افورڈیبل نیویارک کے خواہاں ہیں جہاں ہر شخص، چاہے وہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو، باعزت زندگی گزار سکے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق بارک اوباما کی حمایت کے بعد زہران ممدانی کی انتخابی مہم کو زبردست تقویت ملی ہے اور وہ ممکنہ طور پر نیویارک کے پہلے جنوبی ایشیائی مسلم میئر بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
  • نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی حمایت میں سابق امریکی صدر سامنے آ گئے
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
  • ہم نے مختصر دور حکومت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دی، گلبر خان
  • باہوبلی کے مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، پروڈیوسر نے تصدیق کردی