بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔
بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔
مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا ارتکاب کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے کے مقدمات کی سماعت کا مجاز فرسٹ کلاس کا مجسٹریٹ ہوگا۔
مجوزہ ترمیمی بل کو فوجداری قانون ترمیمی بل 2025 کا نام دیا گیا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بل پیش بیوی شوہر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ قومی اسمبلی قید و جرمانہ گھر سے نکالنے پر سزا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بل پیش بیوی شوہر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ قومی اسمبلی گھر سے نکالنے پر سزا وی نیوز گھر سے نکالنے قومی اسمبلی کو گھر سے
پڑھیں:
95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں: صائمہ قریشی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ماضی کے متنازع بیانات کو ایک بار پھر دہرا دیا۔
سینئر اداکارہ نے دورانِ انٹرویو ناصرف عورت کی کمائی سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہی بلکہ مردوں کی دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینے سے متعلق بیان کو بھی دہرا دیا۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کو افیئرز چلانے کا شوق ہے تو ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ کسی کی ذمہ داری لیں، کیونکہ ایک مرد کی غلط حرکت سے پوری نسل برباد ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مردوں کو کسی کے جذبات سے کھیلتے ہوئے ڈرنا چاہیے، کل کو ان کی اپنی اولاد بھی بڑی ہوگی۔ کوئی بھی غلط یا حرام کام کرنے سے بہتر ہے دوسری شادی کرلیں۔ اس میں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بجائے انہیں چاہیے کہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لے کر دوسری شادی کرلیں اگر کسی کی بیوی اس کی اجازت نہیں دیتی تو ضروری نہیں ہے کہ آپ اس سے اجازت لیں کیونکہ اسلام میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔
Post Views: 1