Al Qamar Online:
2025-12-11@22:49:29 GMT

روس کے نئے جوہری میزائل کی کامیاب آزمائش

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

روس کے نئے جوہری میزائل کی کامیاب آزمائش

روس نے اپنے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری کروز میزائل “بوریویسٹنک” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسیموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔

ان کے مطابق بوریویسٹنک میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں موجود رہا۔

جنرل گراسیموف نے کہا کہ یہ میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی صدر کو یہ بریفنگ روسی جوائنٹ گروپ آف فورسز کے کمانڈ سینٹر کے دورے کے دوران دی گئی۔

ولادیمیر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ بوریویسٹنک ایک منفرد ہتھیار ہے جو فی الحال دنیا کے کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جوہری کروز میزائل کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اور اب اس کی تعیناتی سے قبل آخری تیاریوں کا مرحلہ شروع کیا جانا چاہیے۔

بوریویسٹنک میزائل روس کے جدید ہتھیاروں کے اس پروگرام کا حصہ ہے جسے “ایس ایس سی-ایکس-9 اسکائی فال” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

گوگل کا پھر اسمارٹ چشمے لانے کا اعلان، کیا یہ کاوش کامیاب ہوجائے گی؟

گوگل نے سال 2026 میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نئی اسمارٹ عینکیں متعارف کرانے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے جو اس شعبے میں اس کی ناکام پہلی کوشش کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے رے بین اسمارٹ چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟

بی بی سی کے مطبق گوگل نے سنہ 2013 میں گوگل گلاس متعارف کرایا تھا جسے مستقبل کی ٹیکنالوجی قرار دیا گیا تھا لیکن اس کا عجیب ڈیزائن خاص طور پر دائیں آنکھ کے اوپر اسکرین بہت زیادہ تنقید کی وجہ بنا۔

کم مقبولیت اور مسائل کے باعث گوگل نے یہ پروڈکٹ سنہ 2015 میں برطانیہ میں صرف 7 ماہ کی دستیابی کے بعد ہی بند کر دی تھی۔

اب کمپنی زیادہ صاف اور سادہ ڈیزائن کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔

میٹا 2 ملین اسمارٹ چشمے بیچ چکا

گوگل کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میٹا پہلے ہی اسمارٹ چشموں کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کر چکا ہے جو فروری 2025 تک 2 ملین سے زائد یونٹس بیچ چکا ہے۔

گوگل کی نئی عینکیں صارفین کو اس کے اپنے اے آئی سسٹمز، مثلاً چیٹ بوٹ جیمینی کے ساتھ براہ راست تعامل کی سہولت دیں گی۔

2 مختلف ماڈلز متعارف کروانے کی تیاری

رپورٹس کے مطابق گوگل 2 قسم کی اسمارٹ عینکیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان میں بغیر اسکرین کے ماڈل جو صارف کو اے آئی اسسٹنس دے گا اور اسکرین والا ماڈل جس میں شیشوں پر ہی ڈسپلے موجود ہوگا شامل ہوں گے۔

گوگل نے سنہ 2026 میں آنے والے پہلے ماڈل کی تصدیق تو کی ہے لیکن اس کی شکل، فیچرز یا حتمی ڈیزائن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ماہرین کی رائے

ٹیکنالوجی تجزیہ کار پالو پِسکاروتے کے مطابق گوگل کو اپنی پہلی ناکام کوشش کے نقصانات سے ہر صورت بچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروڈکٹ وقت سے پہلے غیر مؤثر اور غلط انداز میں پیش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے: اے آئی چشمے نابینا افراد کی آنکھیں بن گئے، جانیے استفادہ کرنے والے کیا کہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اب جیمینی کی کامیابی نے اسمارٹ عینکوں کے لیے بہتر ماحول پیدا کر دیا ہے۔

میٹا اور دیگر برانڈز سے مقابلہ

میٹا نے اس سال کے آغاز میں نئے اے آئی چشمے پیش کیے، جو رے بین (Ray-Ban) اور اوکلی (Oakley) جیسے اسٹائلش برانڈز کے تعاون سے تیار کیے گئے تھے۔

مارکیٹ ریسرچ کمپنی کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی میں اسمارٹ یا اے آئی چشموں کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے 250% سے زائد اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ میٹا اور کچھ نئے برانڈز کی کامیاب مصنوعات ہیں۔

گوگل گلاس کے مسائل اور ناکامی کی وجہ

سنہ2013  میں گوگل گلاس متعارف کرایا گیا جو وائر فریم ڈیزائن کے ساتھ ایک کیمرے اور چھوٹی اسکرین پر مشتمل تھا۔

یہ ڈیوائس ابتدا میں خاصی توجہ کا مرکز بنی مگر بعد ازاں پرائیویسی کے خدشات، ممکنہ غلط استعمال، غیر پرکشش ڈیزائن اور استعمال میں مشکل جیسے مسائل سامنے آئے جن کے باعث سال 2015 میں اس پروڈکٹ کی تیاری روک دی گئی۔

بعد میں ایک نیا ورژن گوگل گلاس انٹرپرائز سنہ 2017 میں آیا مگر وہ بھی سنہ 2023 میں بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے

بی بی سی کے سابق ٹیکنالوجی نمائندے روری سیلن جونز نے اسے ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہننے والی ٹیکنالوجی کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ یہ پہننے میں خوبصورت اور اتنی آسان ہو کہ صارف بھول جائے کہ وہ اسے پہنے ہوئے ہے۔

اب مستقبل کی کیا صورت؟

آج ٹیک کمپنیاں ڈیزائنر آئی ویئر برانڈز سے مل کر زیادہ خوبصورت اور طاقتور اسمارٹ عینکیں بنا رہی ہیں۔ تاہم اب بھی پرائیویسی اور صارف کی سہولت سے متعلق خدشات موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گوگل گوگل اسمارٹ چشمے گوگل عینک

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • روس یوکرین تنازعہ پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی پر مشکور ہے;روسی سفیرالبرٹ پی خورئیو
  • غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان اگلے سال ہونا چاہئے، ٹرمپ
  • بھارت خفیہ زیر زمین جوہری میزائل سائٹ تعمیر کر رہا ہے، سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف
  • چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا
  • گوگل کا پھر اسمارٹ چشمے لانے کا اعلان، کیا یہ کاوش کامیاب ہوجائے گی؟
  • روسی فوجی طیارے کے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے؛ تمام افراد ہلاک
  • روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ
  • ایک ایرانی میزائل سے ہونیوالی تباہی کی بحالی کا اسرائیل کو ماہانہ 5 لاکھ شیکل کا خرچہ کرنا پڑ رہا ہے، صیہونی ذرائع
  • ایک ایرانی میزائل سے ہونیوالی تباہی کا اسرائیل کو ماہانہ 5 لاکھ شیکل کا خرچہ کرنا پڑ رہا ہے، صیہونی ذرائع