شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔
پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
معاملے کی حیرت انگیز تفصلات سامنے آئی ہیں، جرائم پیشہ آشُو کا دعویٰ تھا کہ شالنی کے پیٹ میں اس کا بچہ ہے، اسے غصہ تھا کہ شالنی دوبارہ اپنے شوہر آکاش کے ساتھ رہنے لگی تھی، اس کے قتل کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے۔
مقتولہ شوہر کے ہمراہ ماں سے ملنے قطب روڈ گئی، وہاں آشُو بھی پہنچا اور آکاش پر چاقو سے حملہ کیا، آکاش نے خود کو اس سے بچا لیا، تاہم آشُو نے آکاش کی بیوی شالنی پر حملہ کیا اور اس پر کئی وار کیے۔
اس دوران آکاش نے شالنی کو بچانے کی کوشش کی اور آشُو سے چاقو چھین اسے وار کر کے ہلاک کردیا، پولیس نے مقتولہ شالنی کی والدہ کے بیان کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کررہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شوہر کے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ