Jasarat News:
2025-11-19@06:14:34 GMT

کندھکوٹ،ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،میاں بیوی جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-11-8
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ٹرالر کا موٹر سائیکل کو ٹکر میاں بیوی جاںبحق ،ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ انڈس ہائی وے بی سیکشن تھانہ کی حدود کوہ نور فلور کے مقام پر شکارپور کی طرف سے آنے والے ٹرالر نے غوثپور کی طرف جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں پنجاب کے شہر صادق آباد کے رہائشی نورحسن سولنگی اور ان کی اہلیہ شازیہ خاتون موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔ اہل علاقہ نے جاںبحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو سول اسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں سے ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر کے پنجاب کی طرف روانہ کردی گئیں ۔میاں بیوی عزیزوں کی شادی میں شامل ہونے کیلیے آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں بیوی

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم: ہائیکورٹ کے 4 ججز کے مستعفی ہونے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے ججوں کو ان کی مرضی کے بغیر صوبوں کے درمیان منتقل کرنے کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے والی متنازع 27ویں ترمیم کے بعد اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کم از کم چار ہائیکورٹ ججز ممکنہ طور پر استعفے پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان چاروں ججوں نے حال ہی میں اپنی ہائیکورٹ کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی مراعات کی تفصیلی معلومات طلب کی ہیں۔ زبانی طور پر مانگی گئی ان معلومات میں پنشن کے فوائد، ان فوائد کے اجرا کی تاریخیں، باقی ماندہ رخصت (ایکومولیٹڈ لیو بیلنس) اور زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی موجودہ قیمت شامل ہیں، تاکہ اگر وہ چاہیں تو انہیں خرید سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد جوڈیشل حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ یہ چار ججز — جو مبینہ طور پر 27ویں ترمیم کے بعد ممکنہ ٹرانسفر فہرست میں شامل ہیں — سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ نئے صوبے یا علاقے میں تعیناتی قبول کرنے کے بجائے استعفیٰ دینے کا راستہ اختیار کریں۔ ان میں سے دو جج آئندہ ماہ کسی بھی وقت پنشن کے اہل ہو جائیں گے، جس کے باعث ان کے ممکنہ فیصلے سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • بیوی کی لاش محفوظ رکھنے کے بعد نئی دوستی کیوں؟ شوہر کی ‘بے وفائی’ سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
  • 27ویں آئینی ترمیم: ہائیکورٹ کے 4 ججز کے مستعفی ہونے کا امکان
  • ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا
  • شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار
  • خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
  • شجاع آباد: مسافر بس کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
  • لاہور، باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق،12زخمی
  • ''آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،،شاہ زیب خانزادہ سے بیرون ملک میں ایک شخص کی بد تمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل