Juraat:
2025-08-15@03:59:49 GMT

آئی سی سی، نئی رینکنگمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی مزید تنزلی

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

آئی سی سی، نئی رینکنگمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی مزید تنزلی

افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار’ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی
بھارتی کھلاڑی سب سے آگے ، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، ٹی20 بیٹنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما، ون ڈے میں بھارت کے شبمن گل اور ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے جوروٹ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر رکھی ہے۔ٹی20 بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں، ان کا نمبر 10واں ہے جبکہ کیمرون گرین 6 درجے ترقی کے بعد 17 نمبر پہنچے ہیں۔ٹی20 کی ٹاپ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں، بابر اعظم بھی ایک درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ساؤتھ افریقا کے ڈیولڈ بریوس نے لمبی چھلانگ لگائی، وہ 80 درجے ترقی کے بعد 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی20 بولنگ کی ٹاپ ٹین فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ حارث روف 2 درجے ترقی کے بعد 24 ویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا نے پہلا نمبر برقرار رکھا ہے۔آئی سی سی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں بیٹر میں شبمن گل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 23ویں جبکہ صائم ایوب 9 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ون ڈے بولنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش موتی 5 درجے بہتری کے بعد 12 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گرین شرٹس کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز 24 درجے ترقی کے بعد 33ویں اور ابرار احمد 2 درجے بہتری کے بعد 54ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹنگ میں جو روٹ، بولنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا اور آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ہیری بروک نے بیٹنگ میں دوسری اور کین ولیم سن کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ ساؤتھ افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ بہتری کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 15 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 23ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ اسی ٹیم کے ڈیون کانوے 7 درجے بہتری کے بعد 37ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ٹیسٹ کی بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے نعمان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 1 درجے بہتر کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پوزیشن برقرار ہے جبکہ کی پہلی پوزیشن برقرار نمبر پر ا گئے ہیں درجے ترقی کے بعد بہتری کے بعد میں بھارت کے تنزلی کے بعد پوزیشن پر بیٹنگ میں ایک درجہ

پڑھیں:

یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ون ڈے کپتان محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے ارکان نے حب الوطنی اور اتحاد کا پیغام دیا۔

محمد رضوان نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی جبکہ سلمان آغا نے شہریوں سے اپیل کی کہ ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔

بابر اعظم نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یاد رکھیں، آج ہی کے دن پاکستان کا قیام عمل میں آیا،  یہ دن ہمیں ہماری پہچان دیتا ہے اور بطور قوم ہمیں متعین کرتا ہے۔‘‘

قوم نے یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا اور تحریکِ پاکستان کے مقاصد اور ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے وژن سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ جشن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، خوشحالی اور عوام کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی سمگلنگ میں کھیل اور کھلاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ
  • یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو مبارکباد
  • چین کا بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
  • آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی
  • پاکستان ویمن ٹیم کی منیبہ اور فاطمہ کو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر تنزلی کا شکار
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
  • سرفراز احمد نے قومی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا