2025-10-04@20:04:09 GMT
تلاش کی گنتی: 60
«کی پہلی پوزیشن برقرار»:
اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج لینڈ ہوئی، جس کا استقبال روایتی واٹر سلوٹ کے ساتھ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پروازیں بحال ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 پروازیں پشاور اور ابوظہبی کے درمیان آپریٹ کرے گی، جن کا شیڈول پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری غیر ملکی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس...
حکومت سندھ نے دسمبر میں پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ای اوی ٹیکسی کی لانچنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار اپنی ٹیکسی سروس...

سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور دلچسپی، انڈیکس نے پہلی مرتبہ 163 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں کاروبار کے آغاز سے ہی خریداری کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 854 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ تاہم کاروباری اتار چڑھاؤ کے سبب دوپہر 12 بجے تک 518.66 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ انڈیکس 162,775.67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +518.66 points (+0.32%) at midday trading. Index is at...
—جنگ فوٹو کراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور...
راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی...
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لاہور میں پہلی پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو کا دورہ کرکے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے تمام اسٹالز کا مشاہدہ کیا، انہوں نے حکومت پنجاب کے جدید ماس ٹرانزٹ منصوبوں اور اقدامات پر مبنی ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مریم اورنگزیب نے فیصل آباد و گوجرانوالہ میٹروز، پنجاب ائیر لائن اور مری گلاس ٹرین منصوبوں، ای ٹیکسی اسکیم کیلئے گاڑیوں اور اسٹوڈنٹس بائیکس سکیم کو سراہا جبکہ مسافروں کیلئے بنائے گئے جدید ماڈل بس اسٹاپس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو وزیراعلیٰ مریم نواز...
سیالکوٹ: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اور بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کی تھوڑی دیر میں سیالکوٹ آمد متوقع ہے۔ ترجمان نجی ایئرلائن کے مطابق شارجہ سے روانہ ہونے والی پرواز 170 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ محمد عمیر خان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود رَن وے، ایپرن، ٹرمینل بلڈنگ سمیت ایئرپورٹ کے تمام اہم آلات اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو ہر قسم کے نقصان سے بچا لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی...
خورشید رحمانی: کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ ہوگئی۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پروازکی زاہدان کے لئے روانگی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ مینیجر، (سی ایس او، اے ایس ایف) اور چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ائیرکی پرواز (آئی ار 824) 75 مسافروں کےساتھ گزشتہ رات 11بجکر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز رات 9 بجکر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
پشاور میں ایک ہی اسکول کی تین طالبات نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میٹرک بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ حیران کن طور پر ابتدائی تین پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ 2 سے نکلا۔ فاطمہ جگنو 1180 نمبر لے کر پہلے، سارہ عمران 1178 لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ جبکہ اسی اسکول کی ایک اور طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جن میں یوسرا، شمائلہ اور آئنہ شعیب نے بترتیب 1176 نمبر لئے ہیں۔۔ صوبائی حکومت...
ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو گئی ہیں، جو رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس میں ڈینگی کے وار: 500 افراد شکار، 2 جاں بحق محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے 345 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کی معمولی سی غفلت بھی مچھر کی افزائش کا سبب بن سکتی ہے۔ پھینکی گئی بوتلیں اور پانی جمع کرنے والا کوڑا کرکٹ مچھروں کے لاروا کی افزائش کے لیے موزوں ترین جگہیں ہیں۔ ڈینگی کے ساتھ ساتھ ملیریا اور چکن گونیا بھی مچھر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پھیل رہے ہیں۔...
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 برس کی خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کر گئی ،خاتون 23 جولائی کو نجی ہسپتال میں داخل ہوئی،خاتون کوڈینگی، ذیابیطس سمیت دیگر امراض کی شکایت تھی۔دوسری جانب محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے جاں بحق خاتون کراچی کے ضلع ایسٹ کی رہائشی تھی۔واضح رہےسندھ بھرمیں مجموعی طور پر رواں برس 300 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔
ملتان: میٹرک کے امتحانات میں بورے والا سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے باپ کا نام روشن کردیا، آرٹس گروپ میں 1161 نمبرز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ہونہار نوجوان کا تعلق بورے والا کے گاؤں سے ہے جس نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نوجوان کے اس کارنامے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں جب کہ اہل محلہ نے بھی نوجوان پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قابل نوجوان محمد احمد نے کہا کہ میرے والد نے نہ صرف میری پڑھائی کا مالی بوجھ اٹھایا بلکہ مجھے میری بہت زیادہ حوصلہ...
محنت اور لگن ہو تو کم وسائل میں بھی بہترین نتائج دیے جا سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔ لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون بولر کے اعزاز پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بولنگ کی فہرست میں پاکستان کی نشرح سندھو نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک درجے ترقی پائی اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔رینکنگ کے مطابق بھارت کی آل راؤنڈر دیپتی شرما نے بھی بولرز کی فہرست میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ انگلینڈ کی لارین بیل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کی نشرح سندھو کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔بولرز میں بھارت کی دیپتی شرما 1 درجے بہتری سے دوسرے نمبر پر آ گئیں۔ٹی ٹوئنٹی ویمن بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سعودی عرب نے 2025 کے بین الاقوامی سائبر سیکورٹی انڈیکس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔(جاری ہے) اس حوالے سے عالمی مسابقتی سالانہ رپورٹ سوئٹزرلینڈ میں قائم بین الاقوامی ادارہ برائے انتظامی ترقی کے عالمی مسابقتی مرکز نے جاری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی تناظر میں، قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مساعد العیبان نے اس کامیابی کو سعودی عرب کی ان کامیابیوں کی کڑی قرار دیا ہے جو تمام شعبوں میں ملک کی قیادت کی دور اندیش اور جامع وژن کے تحت حاصل کی جا رہی ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار شيفالی جریوالا جنہیں ’کانٹا لگا گرل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، 27 جون کو انتقال کر گئیں اس وقت اُن کی عمر 42 برس تھی۔ وفات کے بعد شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا اور شیفالی کو ’میری پری‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیفالی ایسی آگ تھی جو وقار میں لپٹی ہوئی تھی۔ تیز، یکسو اور بے حد پُر عزم۔ یہ بھی پڑھیں: شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے ایک ایسی عورت جنہوں نے شعوری طور پر زندگی گزاری، اپنے کیریئر، ذہن، جسم اور روح کو طاقت اور عزم کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا خواب حقیقت کا روپ دھارنے لگا ہے، جہاں پہلی ائیر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی گئی ہے۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے مطابق یہ مکمل طور پر الیکٹرک ائیر ٹیکسی کسی بھی رن وے کے بغیر ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ آزمائش دبئی کے صحرائی علاقے میں کی گئی۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس انقلابی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے دبئی کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔ائیر ٹیکسی کو امریکی کمپنی Joby Aviation نے تیار کیا ہے، جس نے دبئی RTA کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہ...
کراچی: اسکردو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے نیاسنگ میل عبور کرلیا، جہاں ایک دن میں 7 طیاروں نے رن وے پر لینڈ کیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جمعرات کو اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک دن میں 14 (دو طرفہ) پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے اسکردو کے لیے پروازیں اڑی۔ جن میں سے پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں۔ اس کے علاوہ ایک فوجی جہاز کی بھی آمد و رفت ہوئی ہے۔ پی اے اے حکام کے مطابق اسکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔ اس سے پہلے کتنی پروازوں کا ریکارڈ تھا؟ پی...
بھئی پوٹھوہار کے بھی کیا کہنے ہیں۔۔۔ تاریخ کا مارا ہوا یہاں آ کر کبھی بور نہیں ہوتا۔ کہیں قلعے ہیں تو کہیں بارہ دری اور مندر۔ کہیں ڈٰیم ہیں تو کہیں خوب صورت وادیاں، جھیلیں اور مقبرے۔ یہ علاقہ جتنا قدیم ہے اتنا ہی خوب صورت ہے اس لیے ہر سال اسلام آباد کے دورے پر میں اطراف میں نکلنے کی کوشش لازمی کرتا ہوں۔ اس بار بھی جب اپنے چکوالی بائیکر دوست حال مقیم پنڈٰی، محسن منہاس کو اٹک کا پلان بتایا تو وہ خوشی سے ساتھ دینے پر تیار ہوگئے۔ ایک نئی اور اچھوتی جگہ پر کون نہیں جانا چاہے گا پھر محسن جیسا شخص جو خود سفر کا شیدائی ہے۔ اس بار میں نے اسلام آباد...
سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : سعودی عرب سے 146 عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔جدہ سے حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی۔ایئر بلیو کی پہلی حج پرواز 146 عازمین حج کو لے کر کراچی پہنچی۔اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی نے حجاج کرام کا استقبال کیا ۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے والی پہلی حج پرواز کے موقع پر سی او او، اے پی ایم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عدنان خان نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا،اس کے علاوہ ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ، کسٹمز، ہیلتھ اور ایئرلائن کے نمائندگان بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔پی اے اے کے مطابق حجاج کے سامان کی جلد...
حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ پہلی حج پرواز سعودی عرب کے مقدس شہر جدہ سے پی آئی اے کی پرواز PK-732 کے ذریعے 340 عازمین حج کو لے کر صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر حج سمیت ایئرپورٹ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ آفتاب...
سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوشی اور روحانی جوش کا سماں اس وقت دیکھا گیا جب پہلی حج پرواز سعودی عرب سے حجاج کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی خصوصی پرواز جدہ سے روانہ ہو کر پیر کی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے پاکستانی عازمینِ حج شامل تھے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا استقبال کیا۔جب کہ اس موقع...
بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، رقیہ عبید، خضدار جیسے قدامت پسند علاقے سے تعلق رکھتی ہیں، جہاں خواتین کو گھر سے باہر کام کرنے کی آزادی محدود ہے۔ اپنی محنت اور عزم سے انہوں نے نہ صرف اس رکاوٹ کو عبور کیا بلکہ خضدار میں لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے دروازے بھی کھول دیے۔ مزید تفصیل جانتے ہیں خصدار سے عامر باجوئی کی اس رپورٹ میں۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی: ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔ ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)27 ویں انٹر نیشنل بکرا 'بچھڑا 'اونٹ میلہ میں لاہور کے 257کلوبکرے قلندر نے پہلی پوزیشن کیساتھ سات لاکھ روپے کا انعام جیت لیا، سب سے زیادہ وزنی بچھڑے کا مقابلہ بھی احسن ہاشمی آ ف لاہورکے 1430کلو وزنی باس نامی نے جیت کر 3لاکھ روپے کاپہلاا نعام اپنے نام کیا۔انٹرنیشنل بکرا بچھڑا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحت مند خوبصورت اور وزنی بکروں 'بچھڑوں اونٹوں بھینسوں کے مقا بلے زر عی یونیورسٹی کے نیزہ بازی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے بانی چیئرمین آ رگنائز نگ کمیٹی چوہدری عطامحمدگجر کی سربراہی میں 27 ویں سالانہ 2025 کے اس تین روزہ میلے میں دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج (20 اپریل) کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟ پی آئی اے آج اتوار (20 اپریل) سے...
کوئٹہ میں رواں سال کانگو وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جو کہ کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک 18 سالہ مریض کانگو وائرس کا شکار تھا جس نے کچھ عرصہ اسپتال میں سخت تکلیف میں رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔ پشین کا رہائشی نوجوان کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا انتقال ہوا۔ مریض کو 29 مارچ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد شہری کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ یہ 2025 میں کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متعلق پہلی موت ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این...

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا ،پہلی بار زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی. مصطفی جمال قاضی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 ) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملے میں پہلی بار ہوا کہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی، ہر جگہ کچھ نہ کچھ کالی بھیڑیں موجود ہوتی ہیں، یہ ایک قومی سکیورٹی کا مسئلہ تھا، جس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، تحقیقات میں اداروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہم ایک منطقی انجام تک پہنچے ،دباﺅ اور رکاوٹیں ہمیشہ آتی ہیں، لیکن اگر قیادت واضح موقف اختیار کرے اور صحیح سمت میں کھڑی ہو تو نیچے والے بھی مسائل پیدا نہیں کرتے.(جاری ہے) واضح رہے کہ پاکستان میں جعلسازی کے ذریعے افغان شہریوں کو...
لاہور (ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر...

پہلی بار دیہی خواتین کیلئے سپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ، مریم نواز نے مال روڈ مری کی بحالی توسیع کی منظوری دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے سپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ...
چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ کی گروپ بی میں پہلی پوزیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آٹ ہوئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکا ہے۔پروٹیز کی جانب سے 39 رنز...
پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے ایک فیصلہ کن لمحے میں جیریز دناتانے ملک کی پہلی خواتین کی زیر قیادت اور اہتمام والی پرواز کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ جس میں ایک تمام خواتین اسٹاف پر مبنی ٹیم نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئر لائنز اے 320 کے مکمل ٹرن اراؤنڈ کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ جیریز دناتا کے ایک اعلامیے کے مطابق عالمی یوم خواتین سے قبل پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں یہ تاریخی پہل دفتروں اور اسی نوعیت کی کام کرنے کی جگہوں پر سماجی اکٹھ کو فروغ دینے میں ایک واضح کردار ادا کرےگا۔ ’اپنے...

جب میں امریکہ پہنچی: پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ایرپورٹ پر قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہےکسی کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ ہو‘‘
واشنگٹن ڈی سی — ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...

پاکستان کی پہلی گورننس ریفارمز رپورٹ کا اجراء، 11 مہینوں میں نافذ کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشعل پاکستان، جو کہ ورلڈ اکنامک فورم کے "نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم" کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ ہے، نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجراء کر دیا ہے۔ یہ انقلابی رپورٹ، جو اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے، مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے اور پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔یہ پہلا...
اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم کے “نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم” کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ “مشعل پاکستان” نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجرا کر دیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔ مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ اور یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کو...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلا کی پہلی مشق منعقد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ہنگامی انخلا کی مشق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں منعقد کی گئی۔ مشق کی قیادت چیف فائر اینڈ ریسکیو افسر نے کی۔ انہوں نے ایمرجنسی طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ مشق میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ائیرلائن، اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ مشترکہ کوشش کا مقصد ایئرپورٹ کی ایمرجنسی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا اور ممکنہ بحرانی حالات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے عملے کو تیار کرنا تھا۔ مشق میں حقیقی زندگی میں ایمرجنسی منظرنامے کی نقل کی گئی۔ شرکاء نے ایواکوئیشن پروٹوکول، مواصلاتی حکمت عملی، اور مختلف ٹیموں کے...
چین انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی ہاف میراتھن ریس کی میزبانی کرنے والا ہے ۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں ہونے والی 22 کلومیٹر ( 13میل) کی اس دوڑ میں روبوٹس بھی حصّہ لیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے ڈیکسنگ ضلع میں بیجنگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ ایریا (ای ٹاؤن) میں تقریباً 12ہزار انسان 20 سے زائد کمپنیوں کے روبوٹس کے مدِمقابل ہوں گے ۔اس حوالے سے ای ٹاؤن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹک کلبز اور یونیورسٹیز کو اس دوڑ میں روبوٹس کے ساتھ شرکت کے لیے مدعو کرے گا۔دوڑ میں حصہ لینے والے روبوٹس کے لیے یہ شرائط رکھی گئی ہیں۔(1)روبوٹس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ترسیلات زر ، برآمدات ، سرمایہ کاری اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے ۔ نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ کے مطابق 6ماہ میں ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے سے 17.46 ارب ڈالر رہیں، برآمدات 7.2 فیصد اضافے سے 16.22 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، درآمدات میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد حجم 27.74 ارب ڈالر رہا، کرنٹ اکاؤنٹ 1.21 ارب ڈالر سرپلس رہا۔ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی رپورٹ کے میں بتایا گیاہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 19.9 فیصداضافےسے 1.32 ارب...
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویرشیئر کردی۔ نیلم منیر کی حالیہ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یا اللّٰہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔ اداکارہ نیلم منیر نے رواں ماہ شادی کا انکشاف کیا تھا،شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں خوبرو اداکارہ کا کہنا...
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ قومی ائرلائن کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط کیلیے روانہ ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ بین الاقوامی پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گوادر ائر پورٹ پر پی آئیاے کے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کیلیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کیلیے متحرک ہے۔
پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ قومی ائرلائن کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط کے لیے روانہ ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ قومی ائرلائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لیے اڑان بھری۔ بین الاقوامی پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گوادر ائر پورٹ پر پی آئی اے کے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق...

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری، ایلون مسک، جیف بیزوز اور مارک زرگ برگ کی پہلی تین پوزیشنیںبرقرار
نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا کے امیرترین ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری، فوربز کی جاری فہرست میں امیر ترین ٹاپ شخصیات میں ایلون مسک، جیف بیزوز اور مارک زکربرگ شامل ۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دولت کے اضافے میں 500 امیر ترین افراد کی ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ایک مثالی سنگ میل عبور کرلیا ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسین ہوانگ کی مجموعی دولت 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ،اس دولت کو امریکی ٹیکنالوجی سٹاک سے جوڑا جاسکتا ہے کیونکہ مذکورہ امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے کے سرفہرست ناموں میں لیری الیسن، جیف بیزوز، مائیکل ڈیل اور گوگل کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان 18 درجے ترقی پاکر 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نعمان علی نے 2 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 9ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی رضوان کی ترقی ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں محض نعمان علی شامل ہیں۔ دوسری جانب جانب بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی بڑا اُلٹ...
سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع...
پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کا پریمیئر 21 جنوری کو جے پور فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔ راہول اعجاز کی ہدایت کاری میں بننے والی سندھی فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کی کہانی دریائے سندھ اور اس کے گرد بسے لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ جے پور فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کو پاکستان فلم انڈسٹری کےلیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فیچر فلم 1997 میں سینما گھروں میں آخری بار ریلیز ہونے والی سندھی فلم ’’ہمت‘‘ کے بعد پہلی سندھی فیچر فلم ہے۔ یہ فلم تین بین الاقوامی فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے، جس میں پاکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی پروڈکشن اسٹوڈیوز نے حصہ...
ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر اور 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے اچھا نہ رہا، سعود شکیل 84، سلمان آغا 7 اور پھر محمد رضوان 71 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے جس کے بعد کریز پر آئے نعمان علی بھی صفر پر اور ان کے بعد خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے تھے۔ بائیڈن کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں۔شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا۔جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔ اب اپنی شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر ثنا جاوید نے شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘شادی کا ایک سال مبارک ہو میری محبت، زندگی آپ کے ساتھ انتہائی خوبصورت ہے۔ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی...
پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ قومی ایئر لائن کی آج کی پرواز سمیت اس ہفتے پیرس کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازوں کی نشستیں فروخت ہوچکی ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔ فرانس میں...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال کی طویل بندش کے بعد کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی۔ پرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ فرانس میں ’پی آئی اے‘ منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی روز شام پیرس انٹرنیشنل چارڈیکال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی قومی ایئرلائنز کی فرانس کیلئے بحالی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کے خیرمقدم کے منتظر ہیں