لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے سپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔ مریم نواز نے کہاکہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے۔ دیہی خواتین کے لئے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا۔ طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔ دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔ 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرا ئے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔ منصوبہ نواز شریف کے مری ٹورزم ڈویلپمنٹ پلان کاحصہ ہے ۔ والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ کی مدد اور مشاورت سے پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔ تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہو گی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائے گا۔ دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے۔ عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔ قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا۔ سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے۔ معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا۔ گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز جائے گا کے لئے

پڑھیں:

پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی

ایک روز قبل روسی صدر سے فون پر گفتگو کی تھی، جس میں پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ ٹوماہاک میزائل ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جیسے بڑے روسی شہروں تک پہنچ سکتے ہیں اور انکی فراہمی سے امریکا روس تعلقات متاثر ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ امریکی اور یورپی حکام کے مطابق پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو آگاہ کیا ہے کہ یوکرین کو میزائل دینے سے امریکی دفاعی ذخائر پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے حال ہی میں یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ وہ یہ میزائل یوکرین کو نہیں دینا چاہتے۔

ٹرمپ نے یوکرینی صدر  سے ملاقات سے ایک روز قبل روسی صدر سے فون پر گفتگو کی تھی، جس میں پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ ٹوماہاک میزائل ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جیسے بڑے روسی شہروں تک پہنچ سکتے ہیں اور ان کی فراہمی سے امریکا روس تعلقات متاثر ہوں گے۔ یاد رہے کہ اپنی رینج اور صحیح ہدف پر لگنے کے لیے مشہور ٹوماہاک کروز میزائل امریکی اسلحے میں 1983ء سے ہے اور اب تک کئی فوجی کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا