سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال، پہلی بین الاقوامی پرواز کی آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
سیالکوٹ:
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اور بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کی تھوڑی دیر میں سیالکوٹ آمد متوقع ہے۔
ترجمان نجی ایئرلائن کے مطابق شارجہ سے روانہ ہونے والی پرواز 170 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ محمد عمیر خان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود رَن وے، ایپرن، ٹرمینل بلڈنگ سمیت ایئرپورٹ کے تمام اہم آلات اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو ہر قسم کے نقصان سے بچا لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی تمام نجی ایئرلائنز نے اپنا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
رات گئے اور صبح کے اوقات میں کئی بین الاقوامی پروازوں کی آمد و روانگی شیڈول کی گئی ہے، جن کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے جبکہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو مظفرگڑھ کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 5000 خیموں کی فراہمی کی گئی، سکھر سے8ٹرکوں کے ذریعے 1100 خیمے مظفرگڑھ کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔
جلوزئی سے بھی 16اور15ٹرکوں پر مشتمل دو قافلوں کے ذریعے 3900 خیمے مظفر گڑھ کے لیے روانہ کیے گئے، ابھی تک پنجاب کو فراہم کیئے گئے2215ٹن امدادی سامان میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17 کشتیاں شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ابھی تک پنجاب کے سیلا ب متاثرین کے لیے 35000 خیمے فراہم کیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور اعسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔
https://x.com/ndmapk/status/1967824550336532672