Express News:
2025-11-02@17:48:10 GMT

امریکی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ ہلاکتیں

اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT

امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے پرواز کے دوران فضا میں ہی آپس میں ٹکرا گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک تصادم اُس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں دو، دو افراد سوار تھے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگیا۔

تاہم عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں ایک اور زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی میڈیا کی ویڈیو فوٹیج میں ایک طیارہ رَن وے کے قریب مکمل طور پر تباہ دکھائی دیا جس کے ارد گرد سیاہ راکھ اور تیل کے نشانات موجود تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ طیاروں کے تصدام کے بعد آسمان پر کالا دھواں اور آگ کے شعلے دیکھے گئے جس پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا تھا۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ مکمل تحقیقات کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے مشترکہ انکوائری شروع کر دی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیل میں فوج میں جبری بھرتی کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ہلاکتیں

مظاہرین نے فوج میں جبری بھرتی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شہر کے داخلی راستے بند کر دیئے۔ مظاہرے میں شامل 20 سالہ نوجوان زیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت میناحم منڈل لٹزمین کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم کی تمام مرکزی شاہراؤں پر شہریوں کا جم غفیر جمع ہے، جس نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اسرائیل کی تاریخ کے بڑے مظاہروں میں ایک مظاہرہ ثابت ہوا ہے، جس میں تقریباً دو لاکھ الٹرا آرتھوڈوکس (حریدی) یہودیوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے فوج میں جبری بھرتی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شہر کے داخلی راستے بند کر دیئے۔ مظاہرے میں شامل 20 سالہ نوجوان زیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت میناحم منڈل لٹزمین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم متعدد مظاہرین نے پولیس سے جھڑپیں جاری رکھیں۔ رپورٹس کے مطابق مشتعل نوجوانوں نے صحافیوں پر پانی کی بوتلیں اور لاٹھیاں پھینکیں جبکہ ایک خاتون رپورٹر کو نشانہ بنانے کے باعث پولیس نے کئی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا۔

مظاہرہ دراصل حکومت کی جانب سے فوج میں حریدی نوجوانوں کی جبری بھرتی اور حالیہ 870 گرفتاریوں کے خلاف کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ماضی میں یشیوا (دینی مدرسوں) کے طلبہ کو فوجی سروس سے استثنا حاصل تھا، جو 2023ء میں قانون کی مدت ختم ہونے کے بعد ختم ہوگیا۔ اسرائیلی عدالت نے حکومت کو بھرتی کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈائزم جیسی مذہبی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا۔ مظاہرے کے دوران ٹریفک جام، ٹرین اسٹیشن کی بندش اور پولیس بسوں سے زخمی ہونے کے واقعات بھی پیش آئے۔ ایک زخمی کے دم توڑنے کی اطلاع بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • ماڑی پور میں اسکول سے واپسی پرٹریفک حادثے میں طالبعلم جاں بحق
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • ترکیہ؛ ہوٹل آتشزدگی میں 78 ہلاکتیں اور 137 زخمی؛ مالک سمیت 11 افراد کو عمر قید
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • اسرائیل میں فوج میں جبری بھرتی کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ہلاکتیں
  • اسرائیل؛ فوج میں جبری بھرتی کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے؛ ہلاکتیں