Daily Ausaf:
2025-07-26@14:54:31 GMT

اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ وائرل ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویرشیئر کردی۔

نیلم منیر کی حالیہ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یا اللّٰہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔

اداکارہ نیلم منیر نے رواں ماہ شادی کا انکشاف کیا تھا،شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی مستقبل قریب میں شادی کے بارے میں سوچ تک نہیں رہی، میرا ابھی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،تاہم کچھ روز بعد ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصویریں شیئر کر کے اس خوشخبری کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب اداکارہ کی شادی سے متعلق یہ دعویٰ بھی سامنے آیاتھاکہ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کر چکی تھیں،انہوں نے چہ مگوئیوں کے بعد اپنی شادی کا اعلان اس سال کیا ہے۔اداکارہ کی شادی کے بعد کی پہلی ویڈیو، نیلم منیر کی جانب سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیلم منیر شادی کے کے بعد

پڑھیں:

ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن

ملتان:

میٹرک کے امتحانات میں بورے والا سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے باپ کا نام روشن کردیا، آرٹس گروپ میں 1161 نمبرز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ہونہار نوجوان کا تعلق بورے والا کے گاؤں سے ہے جس نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نوجوان کے اس کارنامے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں جب کہ اہل محلہ نے بھی نوجوان پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قابل نوجوان محمد احمد نے کہا کہ میرے والد نے نہ صرف میری پڑھائی کا مالی بوجھ اٹھایا بلکہ مجھے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی، وہ کہتے تھے میں خود تو نہیں پڑھ سکا لیکن میرا بیٹا میرا نام روشن کرے گا۔

ہونہار نوجوان کے والد محمد افضل کا کہنا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں، میں پڑھ لکھ نہیں سکا میری خواہش تھی کہ میرا بیٹا پڑھ لکھ جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ
  • غربت کے باعث پہلی 2 شادیاں ناکام ہوئیں، اداکار شمعون عباسی کا انکشاف
  • امریکی ریسلر ہوگن کی موت کے بعد اہلیہ کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • سہیلی کا شوہر چھین کر شادی کرنے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں
  • ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن
  • شہری 804 نمبر والی گاڑی منہ مانگی قیمت پر خریدنے کو تیار، سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی لگادی
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ  
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاوارث سامان 560 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے؟
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ