لاہور: مریم اورنگزیب کا پنجاب کی پہلی ٹرانسپورٹ ایکسپو کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لاہور میں پہلی پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو کا دورہ کرکے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے تمام اسٹالز کا مشاہدہ کیا، انہوں نے حکومت پنجاب کے جدید ماس ٹرانزٹ منصوبوں اور اقدامات پر مبنی ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مریم اورنگزیب نے فیصل آباد و گوجرانوالہ میٹروز، پنجاب ائیر لائن اور مری گلاس ٹرین منصوبوں، ای ٹیکسی اسکیم کیلئے گاڑیوں اور اسٹوڈنٹس بائیکس سکیم کو سراہا جبکہ مسافروں کیلئے بنائے گئے جدید ماڈل بس اسٹاپس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو وزیراعلیٰ مریم نواز کے گرین موبیلیٹی وژن کی عکاسی کر رہی ہے، مریم نواز شریف ماڈرن گرین موبلیٹی سسٹم کے مطابق عوام کےلیے ماڈرن الیکٹرک بسز، آٹومیٹڈ ریل سسٹم اورہاٸی اسپیڈ ریل کے نظام کو متعارف کروا رہی ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کو سستی، باعزت، معیاری اورماحول دوست ای میس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ مریم نواز کا ویژن ہر شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو کا انعقاد پنجاب حکومت کا منفرد اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای وہیکلز کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں مدد ملے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا یہ اقدام جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد قائم کر چکا ہے۔لوگوں کو پہلی بار ایک ہی چھت تلے جدید ای وہیکلز کا مشاہدہ کرنے کو مل رہا ہے، ایکسپو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا شرکت کرنا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-17
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاروبارمیں آسانی کیلیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کے عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر بھی کیا۔