کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے مضافات میں اتوار کو شام تا رات بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور 10 ستمبر تک مون سون سسٹم کے تحت کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت مغربی مدھیا پردیش میں موجود ہے جو مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے راجستھان اور ملحقہ سندھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مذکورہ سسٹم کی وجہ سے صوبے کے مشرقی علاقوں میں طاقت ور مون سون ہوائیں داخل ہونے اور شہرکے مضافات میں اتوار کو شام تا رات بارش کا امکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں اس سسٹم کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شام سے دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری سمیت دیگر میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دادو، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اورگھوٹکی میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے اور گڈوبیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں 7 ستمبر کو اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے بارش کا

پڑھیں:

کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا