بدین: گودام میں غیر قانونی ذخیرہ شدہ 45 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
کراچی:
محکمہ زراعت سندھ نے بدین میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 45000 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلیں۔
ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت بدین امتیاز بھٹو کی نگرانی میں سندھ فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ کے تحت کی گئی۔
کارروائی میں پکڑی گئی یوریا کھاد کروڑوں روپے مالیت کی ہیں جو بغیر لائسنس ذخیرہ کی گئی تھیں۔
چھاپے کے دوران گودام میں موجود عملہ فرار ہوگیا، گودام کو سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔
مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔