بدین میں کروڑوں روپے مالیت کی کھاد کی 45 ہزار بوریاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
بدین میں محکمہ زراعت سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی، جس دوران مذکورہ گودام میں بڑی مقدار میں کھاد غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی پائی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گودام کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تاکہ مصنوعی قلت اور منافع خوری کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 851 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 23 ہزار 842 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پانی کی آمد 5 لاکھ 69 ہزار 890 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 18 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 851 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 23 ہزار 842 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پانی کی آمد 5 لاکھ 69 ہزار 890 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 18 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 4 ہزار 388 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 98 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 48 ہزار 850 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 38 ہزار 50 کیوسک ریکارڈ ہوا۔