پنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا، گرانٹ ان ایڈ پالیسی کے تحت 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ہوں گی، کمیٹی گرانٹ اِن ایڈ کیسز کا جائزہ لے کر کابینہ کو سفارشات دے گی۔گرانٹ اِن ایڈ کے تسلسل یا نئے مقاصد کے لیے درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، اگر ایک ہی مقصد کے لیے رقم مختلف نوعیت میں مانگی گئی ہو تو کمیٹی کیس کابینہ کو بھیجے گی۔گرانٹ اِن ایڈ کی بندش یا قبل از وقت خاتمے کے معاملات پر بھی کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فنڈز کی منظوری کے لیے سفارشات کابینہ کو بھجوائے گی۔
اضافی بجٹ گرانٹ یا تھروگھ سپلیمنٹری گرانٹ کیسز پر بھی سفارشات کابینہ کو جائیں گی، کمیٹی میں وزیرقانون، وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری آئی اینڈ سی بھی کمیٹی میں شامل، متعلقہ محکمے کے سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری فنانس (بجٹ)بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی کے فیصلے حتمی سفارش کے طور پر صوبائی کابینہ کو پیش ہوں گے، گرانٹ اِن ایڈ کے تمام کیسز کابینہ کی منظوری کے بغیر منظور نہیں ہوں گے۔کمیٹی حکومت پنجاب کے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس منصورکا چیف جسٹس کو خط ، 26ویں ترمیم پر فل کورٹ نہ بنانے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے جسٹس منصورکا چیف جسٹس کو خط ، 26ویں ترمیم پر فل کورٹ نہ بنانے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، صدر ٹرمپ ریاض سیزن سکس،کنگز سلام کو عالمی سطح پر نیٹ فلکس پر نشرکرنے کا اعلان وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، نادرا میں غیر رجسٹرڈ سیلاب متاثرین کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں، سعد رفیق حکیم شہزاد شادی میں فحش مجرا کروانے پر گرفتار، سلامی کی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرانٹ ا ن ایڈ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔