وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، نادرا میں غیر رجسٹرڈ سیلاب متاثرین کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، نادرا میں غیر رجسٹرڈ سیلاب متاثرین کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آئندہ برس کی مون سون کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات بشمول بارشوں اور سیلاب سے بچانے اور انکے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے 2 ہفتے میں ایک جامع لائحہ عمل پیش کرے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر قسم کی معاونت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
جمعہ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی صورت حال اور جاری امدادی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مون سون کا آخری اسپیل ختم ہونے کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا، ابھی تمام تر وسائل و افرادی قوت ریسکیو، ریلیف و انخلا میں مصروف عمل ہے۔سیلابی ریلے کے حوالے سے بتایا گیا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی ریلہ اس وقت وسطی اور جنوبی پنجاب میں پہنچ چکا ہے جو جلد پنجند سے گزرے گا، پنجند پر 10 سے 12 لاکھ کیوسک ریلے سے بچا کی تیاری مکمل کی گئی، ملتان میں اس وقت انتظامیہ، پاک فوج اور ریسکیو ادارے سیلابی ریلے کو بغیر کسی بند توڑے گزارنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بجلی کی بحالی کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، متاثرہ پلوں اور شاہراہوں کو روابط کی بحالی کے لیے مرمت کرکے ٹریفک کے لیے کھولا جاچکا ہے، مجموعی طور پر پورے ملک میں 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی بروقت نقل مکانی کروائی گئی۔
وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 4100 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے 6300 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچایا گیا، طبی امداد کی فراہمی کے لیے 2400 سے زائد میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے، جاں بحق وزخمیوں کی مالی معاونت کے لیے نادرا کی مدد لی جارہی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو وفاق کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لوگوں کے بروقت انخلا اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے، ایسے متاثرین جو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، ان تک مالی معاونت پہنچانے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، پاک فوج اور ریسکیو و ریلیف کے وفاقی و صوبائی اداروں کی لوگوں کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے کاروائیاں قابل تحسین ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں، سعد رفیق علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں، سعد رفیق حکیم شہزاد شادی میں فحش مجرا کروانے پر گرفتار، سلامی کی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان وفاقی حکومت کا عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان پنجاب اور اسلام آباد میں 7تا 9 ستمبر موسلادھار بارش کا امکان،این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، بشری بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈا پھینکنے پرردعمل پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس؛ شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرنے کی ہدایت بتایا گیا کہ متاثرین کی کی بحالی کے لیے
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام، خصوصاً جنوبی پنجاب میں تباہ حال کمیونٹیز کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر ادارے آگے بڑھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ بروقت امداد انتہائی ضروری ہے تاکہ مدد ان لوگوں تک پہنچ سکے جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟
ایوانِ صدر میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی بطور سینیٹر پہلی تعارفی ملاقات تھی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں قائم مقام صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا، ہمایوں خان سے بھی ملاقات کی۔ ہمایوں خان نے انہیں ملک میں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سید یوسف رضا گیلانی سیلاب متاثرین قائم مقام صدر مدد کی اپیل