وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لیے جامع بحالی پیکیج تیار کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے طویل ترین خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ افراد کی فوری اور پائیدار بحالی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایتوزیراعلیٰ نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کو ہدایت دی کہ بحالی پیکیج پر فوری کام شروع کیا جائے اور امدادی رقوم میں اضافہ کیا جائے۔
کاشتکاروں اور سروے کا منصوبہانہوں نے کاشتکاروں کے لئے خصوصی بحالی پروگرام مرتب کرنے اور پیکیج کے لیے شفاف سروے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سروے پراجیکٹ کی نگرانی کرے گی۔
متاثرہ خاندانوں کے لئے فوری ریلیفاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود جلد بحالی پیکیج کا اعلان کریں گی۔
گھر تباہ ہونے کی وجہ سے واپس نہ جانے والے خاندانوں کے لیے ہر ضلع میں مرد و خواتین کے لیے علیحدہ مارکی لگانے اور وہاں صاف پانی، کھانا اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
سردی کے پیش نظر متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ان مارکیز میں منتقل کیا جائے گا۔
آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف اقداموزیراعلیٰ نے آبی گزرگاہوں پر تجاوزات ختم کرنے اور دریاؤں و ندی نالوں کے کناروں کو تعمیرات کے لیے ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لئے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام میں شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کا عزم اور بیانمریم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھ سکتی۔ لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہت سی توقعات مجھ سے وابستہ ہیں اور ان پر پورا اترنا میری ذمہ داری ہے۔
فلڈ ماسٹر پلان کی ضرورتانہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو فلڈ اور دیگر آفات سے بچانے کے لیے ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان ہوتا ہے، جس سے نمٹنے کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زراعت سیلاب مریم نواز مویشی وزیراعلٰی پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب مریم نواز مویشی مریم نواز کے لئے کے لیے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی