وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ترسیلات زر ، برآمدات ، سرمایہ کاری اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ کے مطابق 6ماہ میں ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے سے 17.46 ارب ڈالر رہیں، برآمدات 7.
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
رپورٹ کے میں بتایا گیاہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 19.9 فیصداضافےسے 1.32 ارب ڈالر رہی، مجموعی سرمایہ کاری 5.8 فیصد اضافے سے 1.24 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 8.58 سے 11.44 ارب ڈالر ہو گئے، ڈالر ریٹ 280.10 سے 278.71 روپے پر آگیا ہے ۔
پہلے 5 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 25.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جولائی تا نومبر 5625 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، نان ٹیکس ریونیو 94.5 فیصد اضافے سے 3418 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ، مالی خسارہ 43.5 ارب روپے رہا، پرائمری بیلنس 3350 ارب روپے سرپلس رہا، زرعی قرضوں کی فراہمی 8.5 فیصد اضافے سے 925.7 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔
امریکا نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند کر دی،کئی اہم منصوبے روک دیئے
نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 1632 ارب روپے سے زائد رہی، 6ماہ میں شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر آ گیا ہے ، مہنگائی 29.7 فیصد سے 4.1 فیصد کی سطح پرآگئی ہے ۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصد اضافے سے ریکارڈ کی ارب ڈالر ارب روپے
پڑھیں:
بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 15.1 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 9 ہزار 484 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 15.1 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8 ہزار 243 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نجی شعبے کے کاروبار کو اگست کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8 ہزار 178 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اگست کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 7 ہزار 78 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں نجی شعبے کے کاروبار کوبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8 ہزار 207 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق کنزیومر فنانسنگ کے تحت اگست کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے مجموعی طور پر فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 946 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17.7 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اگست کے اختتام تک کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 804 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم اگست کے اختتام تک 211 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 4.4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست کے اختتام تک گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 202 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔