پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری ، ڈی سی راجن پور پہلی پوزیشن پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی فیصل آباد تیرھویں ، ڈی سی بھکر چودھویں ، ڈی سی خانیوال پندرھویں ، ڈی سی منڈی بہاؤالدین سولہویں نمبر پر آئے ہیں۔
عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست فوری نمٹانے کیلئے متفرق درخواست دائر
ڈی سی خوشاب سترہویں ، ڈی سی ملتان اٹھارہویں، ڈی سی ننکانہ صاحب انیسویں ، ڈی سی لاہور بیسویں اور ڈی سی گوجرانوالہ اکیسویں نمبر پر رہے ہیں۔ڈی سی مظفر گڑھ بائیسویں ، ڈی سی قصور تئیسویں ، ڈی سی میانوالی چوبیسویں ، ڈی سی ساہیوال پچیسویں ڈی سی لیہ چھبیسویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی کوٹ ادو ستائیسویں ، ڈی سی اٹک اٹھائیسویں، ڈی سی وزیر آباد انتیسویں ، ڈی سی جھنگ تیسویں، ڈی سی چکوال اکتیسویں نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سیالکوٹ بتیسویں، ڈی سی وہاڑی تینتیسویں، ڈی سی راولپنڈی چونتیسویں، ڈی سی مری پینتیسویں نمبر پر ہیں۔ ڈی سی جہلم چھتیسویں ، ڈی سی سینتیسویں، ڈی سی بہاولپور اڑتیسویں، ڈی سی اوکاڑہ انتالیسویں، ڈی سی رحیم یار خان چالیسویں، ڈی سی تلہ گنگ اکتالیسویں اور تونسہ بیالیسویں نمبر پر ہیں۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نمبر پر ہیں اور ڈی سی ہیں ڈی سی
پڑھیں:
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 برس کی خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کر گئی ،خاتون 23 جولائی کو نجی ہسپتال میں داخل ہوئی،خاتون کوڈینگی، ذیابیطس سمیت دیگر امراض کی شکایت تھی۔دوسری جانب محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے جاں بحق خاتون کراچی کے ضلع ایسٹ کی رہائشی تھی۔واضح رہےسندھ بھرمیں مجموعی طور پر رواں برس 300 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔