مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)27 ویں انٹر نیشنل بکرا 'بچھڑا 'اونٹ میلہ میں لاہور کے 257کلوبکرے قلندر نے پہلی پوزیشن کیساتھ سات لاکھ روپے کا انعام جیت لیا، سب سے زیادہ وزنی بچھڑے کا مقابلہ بھی احسن ہاشمی آ ف لاہورکے 1430کلو وزنی باس نامی نے جیت کر 3لاکھ روپے کاپہلاا نعام اپنے نام کیا۔انٹرنیشنل بکرا بچھڑا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحت مند خوبصورت اور وزنی بکروں 'بچھڑوں اونٹوں بھینسوں کے مقا بلے زر عی یونیورسٹی کے نیزہ بازی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے بانی چیئرمین آ رگنائز نگ کمیٹی چوہدری عطامحمدگجر کی سربراہی میں 27 ویں سالانہ 2025 کے اس تین روزہ میلے میں دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے پالتو مویشیوں کیساتھ شرکت کی وزنی بکروں کے مقابلہ میں گوجرانوالہ سے فرخ اعجاز کے 256 کلو بکرے مرشد نے دوسری پوزیشن کا تین لاکھ روپے جبکہ لاہور سے احسن ہاشمی کی247کلو بکرے سلطان نے تیسرا انعام ایک لاکھ روپئے جیتا۔

(جاری ہے)

وزنی بچھڑے کا دوسرا انعام فرخ اعجاز کی1428کلوبچھڑے نے جبکہ لاہور سے زاہد جٹ کی1365کلو بچھڑے نے میڈل جیتا۔زیادہ دودھ دینے والی بکریوں کے مقابلے میں کامونکی سے آ ئیبابابلو کی بکری مستانی نی9کلو 500گرام دودھ دیکر نہ صرف پہلا انعام 2لاکھ روپے جیت لیا بلکہ ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔ملک عمران فیصل آباد کی بکری بلی ڈاچی نی8کلو 7گرام اوراللہ دتہ کی بکری سوہنی نی7کلو 455گرام دودھ دیکر دوسرا اور تیسرا انعام اپنے نام کیا۔

وزنی چھتروں کے مقابلہ میں فرخ اعجازکے 190 کلو شہزادہ پہلے نمبر پر آ یا اور 3لاکھ کاانعام جیتا۔لاہور کے عمربٹ کا177کلوچھترانے دوسری پوزیشن پر ایک لاکھ اور فرخ اعجازگوجرانوالہ کی173کلوچھترے نے تیسرا انعام50ہزار رو پے جیت لیا۔ وزنی اونٹ مقابلہ میں عادل چٹھہ گوجرانوالہ کی1415کلو فخر پاکستان پہلے نمبرپر3 لاکھ، فرخ اعجازکی1410کلوکملانامی اونٹ کو دوسرا انعام ایک لاکھ جبکہ لیہ بھکر سے حاجی اللہ بخش کے 1335کلواونٹ کو تیسرا انعام50ہزار دیاگیا۔

وزنی بھینسے کٹے کامقابلہ میں علی عطاکی1026کلو نے پہلا انعام جیتا۔تین روزہ خوبصورت صحت مند وزنی بکرے بچھڑے چھترے اونٹ بھیسے مقابلوں میں کل 21 مختلف کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔ ان میں ٹیڈی کراس اور پیور بکرے بکریاں سینگ اور بغیر سینگ والے بکرے زیادہ دودھ دینے والی مختلف نسلوں کی بکریوں کے مقابلے شامل تھے۔ فیصل آباد انٹرنیشنل بکرا بچھڑا ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین چوہدری عطا محمدگجر کی زیر قیادت عید قرباں کے موقعے پر عید سے کچھ دن پہلے یہ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ان کا مقصد قربانی کے جانوروں کی بہتر پرورش یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلہ میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے کاوش کو آ گے بڑھانا ہے اس لئے یہ مقا بلے گزشتہ 27سال سے پورے اہتمام کیساتھ منعقد ہورہے ہیں۔

چوہدری عطا محمد نے بتایا کہ ان مقابلوں میں کئی عالمی ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں۔ 2021 میں وزنی بکرے،2024 میں دنیاکے سب سے وزنی اونٹ اوراس سال سب سے زیادہ دودھ دینے والی بکری نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سالانہ فیسٹول پر تقریبا 20 ملین رو پے لاگت آ ئی جبکہ صدر فرخ اعجاز نائب صدور شیخ عبد الوہاب،اسد بٹ جنرل سیکرٹری چوہدری عاطف، سرپرست اعلیٰ احسن ہاشمی،آرگنائزنگ کمیٹی چوہدری محمد اشرف سمیت دیگر ممبران نے شب وروز بھاگ دوڑ اور بھر پور کاوشوں کیساتھ سالانہ مقابلوں کے اہتمام اور انتظامات کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تیسرا انعام مقابلہ میں لاکھ روپے کی بکری

پڑھیں:

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی:

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ سیدہ فاریہ بنت سید احسن رشید رول نمبر 995539 نے ٹوٹل 1100میں سے 960 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، دیواہائیر سیکنڈری اسکول کی ہی طالبہ بریرا  اسلام بنت شوکت اسلام رانا رول نمبر 995533 نے 925 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ IDA-RIEU   اسکول اینڈ کالج فار دی ڈیف کی طالبہ ایمان الشمس بنت شمس الحق رول نمبر 995502 نے 920 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 198طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی، 189 طالبات امتحانات میں شریک ہوئیں جس میں سے 112طالبات کامیاب ہوئیں اس طرح کامیابی کا تناسب 59.26 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 9 طالبات اے ون گریڈ، 24اے گریڈ، 30 بی گریڈ، 31سی گریڈاور 18ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولرگروپ) کے امتحانات میں 116 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 114امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 103امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 90.35 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 19 امیدوار اے ون گریڈ، 55اے گریڈ، 27 بی گریڈاور 2امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
  • 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
  • بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
  • کراچی: بارہویں ہوم اکنامکس اور آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
  • آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا