راولپنڈی:

اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک نائیجیرین شہری سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 103.

872 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

انسداد منشیات فورس نے جامعات کے اطراف میں بھی خاص طور پر کارروائیاں کیں۔ جام شورو، سندھ میں ایک یونیورسٹی کے قریب کھڑی گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات تعلیمی ادارے کے طلبا کو فروخت کرتا تھا۔

بین الاقوامی اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی اے این ایف کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ملتان ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والے نائیجیرین شہری کے پیٹ سے 672 گرام کوکین کے 56 کیپسول برآمد کیے گئے۔ اسی طرح لاہور ایئرپورٹ پر قطر کے راستے اسپین جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کپڑوں میں جذب 14.325 کلوگرام مشکوک منشیات برآمد ہوئیں۔

دونوں افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پشاور کے ورسک روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4پارسلز سے منشیات برآمد کیں۔ پارسلز میں سولر انورٹرز کے اندر چھپائی گئی 6 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون شامل تھیں، جو ملک کے مختلف شہروں کو بھیجی جا رہی تھیں۔

شرقپور روڈ، تحصیل فیروزوالہ، ضلع شیخوپورہ میں بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے  ملزمان سے 60 کلوگرام چرس، 3 کلو آئس، 3 کلو ہیروئن اور 14.4 کلو افیون برآمد کی گئی۔

نیشنل ہائی وے پر حیدرآباد میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ، ملیر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 افراد سے 3.6 کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ انسداد منشیات فورس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور شہری آبادیوں کو نشے کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منشیات برآمد اے این ایف کرتے ہوئے برآمد کی

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور