سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوشی اور روحانی جوش کا سماں اس وقت دیکھا گیا جب پہلی حج پرواز سعودی عرب سے حجاج کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی خصوصی پرواز جدہ سے روانہ ہو کر پیر کی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے پاکستانی عازمینِ حج شامل تھے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا استقبال کیا۔جب کہ اس موقع پر ایئرپورٹ پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

اس موقع پر گلاب کے پھول نچھاور کیے گئے، جبکہ حاجیوں کو پانی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

وزارت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطن واپسی پر تمام حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی عبادت کا سفر خوشگوار اختتام کو پہنچے۔

حجاج کرام نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سے گفتگو کے دوران وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حجاج کو قابل تعریف سہولیات مہیا کیں، حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے 179,000 سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کی ، جن میں سے بڑی تعداد اب واپس وطن لوٹنے لگی ہے۔ اسلام آباد کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی آئندہ دنوں میں حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ایئرپورٹ حج حجاج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ اسلام آباد وفاقی وزیر

پڑھیں:

اسلام آباد میں چھ ملکی ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس، علاقائی سلامتی، فوجی سفارتکاری پر اہم پیشرفت

اسلام آباد:

پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی طرف اہم پیش رفت ہوئی، جس میں امریکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری رہنماؤں نے شرکت کی اور یہ تاریخی کثیرالملکی اجلاس علاقائی سلامتی، فوجی سفارت کاری اور تزویراتی مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘روابط کو مضبوط، امن کو یقینی بنانا’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید مستحکم بنانا، تربیتی پروگراموں کو فروغ دینا اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفاعی شعبوں میں بہترین عملی تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معزز وفود کو خوش آمدید کہا اور اجلاس میں پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری شراکت داری کے لیے مستقل وابستگی کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ سرحدوں سے ماورا خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے اس دور میں عسکری تعاون، تزویراتی مکالمہ اور باہمی اعتماد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، پاکستان خطے کو محفوظ، خوش حال اور مربوط بنانے کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک منظرنامے، علاقائی سلامتی کی حرکیات، مشترکہ تربیتی اقدامات، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور بحرانوں کے دوران انسانی ہمدردی پر مبنی مربوط ردعمل جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 

اجلاس میں شریک وفود نے دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی اور پرتشدد انتہا پسندی جیسے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے، امن، احترام اور خودمختاری کے اصولوں کی پاسداری کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شرکا نے اس جامع اور مستقبل بین فوجی سفارت کاری کے لیے پاکستان کی قیادت، میزبانی اور بصیرت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ یہ تزویراتی ہم آہنگی پاکستان کے اس مستقل عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو وہ ایک محفوظ، باہم مربوط اور تعاون پر مبنی خطے کے قیام کے لیے کر رہا ہے، مشترکہ سلامتی مفادات اور علاقائی یک جہتی پر مبنی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ایئرلائن کی پرواز قبل رن وے پر آگ اور دھواں، مسافروں کی ڈرامائی ریسکیو ویڈیو وائرل
  • صدر زرداری نے جنرل کوریلا کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا
  • اسلام آباد میں چھ ملکی ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس، علاقائی سلامتی، فوجی سفارتکاری پر اہم پیشرفت
  • سندھ حکومت کی جدید سہولیات "کینسر مریضوں کیلئے امید کی کرن" قرار
  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • بین الاقوامی پرواز کے دوران تھائی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت
  • اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات
  • اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ
  • ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ: دوستوں سے شراکت یا قانونی اصولوں کی خلاف ورزی؟