ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ تنخواہ اور پنشن کتنی بڑھے گی، انکم ٹیکس کتنا کم ہوگا؟ بجٹ دستاویزات جیو نیوز کو موصول انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔ وزیر اطلاعات نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپوزیشن کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اپوزیشن کے عطا تارڑ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ