سعودی عرب‘ حج قوانین کی خلاف ورزی کے مجرموں کو سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 8 مجرموں کے خلاف سزاﺅں کے فیصلے جاری کردیے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر21 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 1 غیر ملکی اور 7 سعودی شہریوں کے خلاف کارروائی کی۔
وزارت کی جانب سے سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز، ان کے معاونین اور پرمٹ کے بغیر مکہ جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف عدالتی فیصلے جاری کیے۔
سزاو¿ں کی تفصیلات کے مطابق قید،1 لاکھ ریال تک جرمانہ سمیت غیر ملکیوں کی بے دخلی کے ساتھ 10 سال تک دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری
—فائل فوٹوخیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
محکمۂ سیاحت کے مطابق سیاحتی علاقوں میں 21 سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے، سیاح غیرضروری سفر نہ کریں۔
سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، ہم بار بار کہتےہیں مگر لوگ بات نہیں مانتے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے لوگ 1422 پر کال کریں۔
موسم خرابی کے باعث سیاحوں کو ریسکیو کرنے والی ہیلی سروس روک دی گئی جبکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے گریز کریں، سیاح ایڈوائزری ضرور دیکھیں، سوات واقعہ ایک سبق ہے۔
ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔