اسرائیل نے غزہ تک امداد لیجانے کی کوشش کرنے والی گریٹا تھنبرگ کو ملک بدر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزارت خارجہ نے غزہ تک امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی و سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ کو ملک بدر کردیا۔
دو روز قبل اسرائیلی بحریہ نے انسانی امداد لے کر غزہ کی جانب روانہ ہونے والی کشتی میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں گھیر کر زبردستی روک لیا تھا، اس کارروائی کے دوران کشتی پر سوار تمام 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں فرانس، جرمنی، برازیل، ترکی، اسپین اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکن شامل تھے، جو محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جا رہے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے منگل کے روز عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی و سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ کی جبری ملک بدری کا اعلان اس وقت کیا، جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی میڈلین کو اپنی تحویل میں لے لیا، گریٹا تھنبرگ بھی اس کشتی کے عملے کا حصہ تھیں، جو فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہا تھا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر جاری کی، جس میں گریٹا تھنبرگ کو ایک طیارے میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ گریٹا تھنبرگ فرانس کے راستے سوئیڈن جانے والی پرواز میں ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریٹا تھنبرگ اور ان کے تین ساتھی کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کر دی جبکہ باقی آٹھ افراد نے جبری ملک بدری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزارت خارجہ نے گریٹا تھنبرگ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔