اپنے بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسرائیلی نیول فورسز کیجانب سے پرامن امدادی کاروان کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر بیدار ہو چکا ہے، سویڈن کی امدادی کشتی انسانیت کا روشن استعارہ ہے۔ امدادی کشتی کو روکنے کا اسرائیلی اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی دہشت گرد کابینہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام پر جاری ظلم و بربریت نے پوری دنیا کے انسانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اب تک 54 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کی قیادت میں یورپی شہریوں نے جس امدادی کشتی کے ذریعے غزہ کے محصورین تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کی، وہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دنیا اب دو واضح کیمپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک طرف مظلوم اور ان کے حامی، دوسری طرف ظالم اور ان کے پشت پناہ ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسرائیلی نیول فورسز کی جانب سے پرامن امدادی کاروان کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم اور اس کی دہشت گرد کابینہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل آج کی دنیا کے فرعون و یزید بن چکے ہیں، اور پوری دنیا کے باضمیر افراد ان کے ظلم و استبداد کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ سویڈن سمیت دنیا بھر کی حکومتوں کو چاہئے کہ اسرائیلی بربریت کی کھل کر مذمت کریں اور امدادی کاروان کے تمام اراکین کی فوری رہائی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خود غزہ کو "قحط زدہ علاقہ" قرار دے چکی ہے، اس کے باوجود انسانی امداد کو روکنا نہ صرف غیر انسانی فعل ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی تضحیک بھی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین فلسطین کی غیر مشروط حمایت کو اپنا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ سمجھتی ہے، اور دنیا بھر کے باضمیر انسانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مظلوموں کے حق میں اور ظالموں کے خلاف متحد ہو کر عملی کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امدادی کشتی علامہ مقصود انہوں نے کے خلاف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب ریلیز ہوگی؟ نیٹ فلکس نے اعلان کردیا

دنیا بھر میں مقبول ہارر ایڈونچر ویب سیریز ’اسٹرینجر تھنگز ‘کے آخری سیزن کے لیے نیٹ فلکس نے عالمی سطح پر شائقین کے لیے خصوصی تقریبات اور عالمی پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کے فائنل سیزن کا عالمی پریمیئر 6 نومبر 2025 کو لاس اینجلس میں ہوگا، جس دن کو مداح “اسٹرینجر تھنگز ڈے” کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اسی دن شو کے کردار ’وِل بائرز‘ کو ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ یعنی دوسری دنیا میں لے جایا گیا تھا۔

پریمیئر کے موقع پر اس سیریز کے تخلیق کار ڈفر برادرز اور کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے، جبکہ سیزن 5 کے پہلے پانچ منٹ مداحوں کو دکھائے جائیں گے۔ تقریب کو براہِ راست دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا تاکہ تمام مداح اس میں شریک ہوسکیں۔

نیٹ فلکس نے شمالی امریکا، یورپ، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، اوشیانا اور لاطینی امریکا میں اس مشہور زمانہ ویب سیریز کے متعدد فین ایونٹس کا اہتمام کیا ہے۔ لاس اینجلس، نیویارک، لندن، پیرس، ٹوکیو، ریاض اور سڈنی سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب، واک تھرو ایونٹس اور انٹرایکٹو پاپ اپ سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔

نیٹ فلکس نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ’اسٹرینجر تھنگز سیزن ‘5 کا دو گھنٹے پر مشتمل فائنل ایپی سوڈ 31 دسمبر 2025 کو امریکا اور کینیڈا کے سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز کیا جائے گا، تاکہ مداح اس یادگار اختتام کو بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری
  • برطانوی جڑواں بھائیوں نے دنیا کا سب سے وزنی کدو اُگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں اور افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات کی ہدایت
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں اتحاد کی حامی جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب ریلیز ہوگی؟ نیٹ فلکس نے اعلان کردیا