کیا تنخواہوں میں اضافہ ہوگا؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے دوٹوک جواب دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر کھل کر جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، جس پر وزیر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ تو نہیں بتا سکتا، بجٹ میں اضافے کا اعلان ہوگا،ان کاکہناتھا کہ حالات کے مطابق اضافہ ہوگا، ٹیکس میں ریلیف ملے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحاق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔