بجٹ سے قبل معاشی ٹیم کا اہم اجلاس،تنخواہوں میں اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی،کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
بجٹ سے قبل معاشی ٹیم کا اہم اجلاس،تنخواہوں میں اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی،کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الانس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔ذرائع کے مطابق کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، ایڈہاک ریلیف الانس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے،
گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین زیادہ ریلیف کے منتظر ہیں، گریڈ 17 سے 22 والوں کو بھی ریلیف دینے کی تجویز ہے۔تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس سلیب میں بھی ردوبدل کر کے ٹیکس چھوٹ کی سالانہ حد 6 لاکھ روپے سے زائد کرنے کی تجویز ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بجٹ: نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری وفاقی بجٹ: نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں پاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا بھارتی جنگی جنون خطرہ بن،توازن کیلئے پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر غزہ ، اسرائیلی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید، 30 سے زائد زخمی پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
Ansa Awais Content Writer