دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری، ایلون مسک، جیف بیزوز اور مارک زرگ برگ کی پہلی تین پوزیشنیںبرقرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا کے امیرترین ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری، فوربز کی جاری فہرست میں امیر ترین ٹاپ شخصیات میں ایلون مسک، جیف بیزوز اور مارک زکربرگ شامل ۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دولت کے اضافے میں 500 امیر ترین افراد کی ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ایک مثالی سنگ میل عبور کرلیا
ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسین ہوانگ کی مجموعی دولت 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ،اس دولت کو امریکی ٹیکنالوجی سٹاک سے جوڑا جاسکتا ہے کیونکہ مذکورہ امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے۔
ٹیکنالوجی کے شعبے کے سرفہرست ناموں میں لیری الیسن، جیف بیزوز، مائیکل ڈیل اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج اور سیرگے برین شامل ہیں، ان 6 سرفہرست ناموں کا 1.
ان ممالک میں امریکا 813 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے چین 473 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح بھارت نے 200 ارب ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ فوربز نے 2025ء کیلئے درج ذیل شخصیات کو دنیا کے 10 امیرترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ، امریکا سے تعلق رکھنے والے ایلون مسک کو فوربز نے پہلے نمبر پر ان کی دولت کا حجم 733.9 ارب ڈالر ، دولت کا بنیادی ذریعہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس ہے۔
ایلون مسک گزشتہ برس 400 ارب ڈالر کی دولت بنانے والی شخصیت بننے کا ریکارڈ بناچکے ہیں اور سپیس ایکس کی ویلیو 350 ارب ڈالر بتائی گئی تھی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں بھرپور حصہ لینے والے مسک کی دولت میں یکم دسمبر کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے اور اس کا اندازہ تقریباً 91 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
مسک کی کمپنی سپیس ایکس دنیا بھر میں نجی کمپنیوں میں سب سے امیرترین کمپنی کی پوزیشن پر آگئی ہے،ایلون مسک کی دیگر کمپنیوں میں ٹیسلا، سوشل میڈیا کمپنی ایکس، اے آئی کمپنی ایکس اے آئی اور بورنگ بھی شامل ہیں، جو ان کی اربوں ڈالر دولت میں روز بروز حیران کن اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
امریکا کے کاروباری جیف بیزوز 239.4 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت کا محور امیزون ہے تاہم ان کی دولت کا حجم ایلون مسک کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔ فیس بک کے ذریعے دنیا میں سماجی رابطوں میں انقلاب برپا کرنے والے مارک زکربرگ کا تعلق بھی امریکا سے ہے اور وہ 211.8 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں، مارک زکربرگ کی دولت کی بنیاد فیس بک ہے، جو آج بھی دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ہے۔
فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر امریکا کے لیری الیسن ہیں، اوریکل کے مالک کی دولت 204.6 ارب ڈالر ہے اور اوریکل سے ہی ان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے 4 نمبروں کے بعد پانچواں نام فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کا ہے، ان کی فیملی کی دولت ایل وی ایم ایچ کمپنی سے 181.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، فہرست میں چھٹے نمبر پر امریکا گوگل کے بانی لیری پیج 161.4 ارب ڈالر دولت کے ہیں، ساتواں نمبر امریکا کے سیرگی برین کا ہے، گوگل کے شریک بانی کی دولت 154.0 ارب ڈالر ہے،
آٹھویں نمبر پر وارن بوفیٹ ہیں، جن کی کمپنی بریکشائر ہیتھاوے کی مدد سے ان کی دولت 146.2 ارب ڈالر ہے۔ مائیکروسافٹ سے جڑے سٹیو بالمر بھی امریکی شہری ہیں اور دنیا کے دولت مند افراد میں ان کا نمبر 9 ہے، مائیکرو سافٹ کمپنی ان کی دولت کی بنیاد ہے اور دولت کا حجم 126 ارب ڈالر ہے۔
فوربز کی 2025ء کی دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست کے 10 ویں نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والے جین سین ہوانگ ہیں، ان کی کمائی کا باعث بننے والی کمپنی نیویڈیا (این وی آئی ڈی آئی اے) ہے جس سے ان کی دولت 120.2 ارب ڈالر ہوچکی ہے، ہوانگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی مرتبہ 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
جھوٹی خبر دینے پر 3سال قید، 20 لاکھ جرمانہ،حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ترین افراد کی فہرست امیر ترین افراد کی دنیا کے امیر کی فہرست میں ارب ڈالر ہے ان کی دولت امریکا کے ایلون مسک جیف بیزوز اضافہ ہوا دولت میں فوربز کی ہے اور
پڑھیں:
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
نئی دلی: بھارت میں امریکا سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کردیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔
امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔
خیال رہےکہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے باعد جاری کیا گیا ہے۔
سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔