پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ قومی ائرلائن کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی  بین الاقوامی پرواز مسقط کے لیے روانہ ہو گئی۔
 

ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔  قومی ائرلائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لیے اڑان بھری۔ 

بین الاقوامی پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گوادر ائر پورٹ پر پی آئی اے کے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔  پی آئی اے  ابتدائی طور پر مسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیے متحرک ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی پرواز ائرپورٹ سے پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • گوادر کے پانیوں میں معدومیت کی شکار ہمپ بیک وہیل کا مشاہدہ
  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ