شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی پہلی سالگرہ پر نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں۔شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا۔جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔
اب اپنی شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر ثنا جاوید نے شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘شادی کا ایک سال مبارک ہو میری محبت، زندگی آپ کے ساتھ انتہائی خوبصورت ہے۔ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی ہے جس میں شعیب اور ثنا نے گیندے اور سفید پھولوں کا ہار پہنا ہوا ہے۔اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں ثنا جاوید کے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شادی سے ایک دو دن پہلے لی گئی تصویریں ہیں۔پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جوڑے کی شادی 17 جنوری 2024 کو کراچی میں ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثنا جاوید
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ / لاھور (نمائندہ نوائے وقت) صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ انٹرویو کو پاکستانی قوم کے جذبات کی سچی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف جرأت، غیرت اور مسلم اُمہ کی قیادت کی علامت ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست، او آئی سی میں واضح پوزیشن اور غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بے باک مؤقف کے ذریعے 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔ ان کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی جارحیت، قبضے یا ریاستی دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرے گا۔