نیو گوادر ائرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ قومی ائرلائن کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط کیلیے روانہ ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ بین الاقوامی پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گوادر ائر پورٹ پر پی آئی
اے کے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کیلیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کیلیے متحرک ہے۔
 
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی پرواز پی ا ئی اے
پڑھیں:
گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
تصاویر:سوشل میڈیاورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔
معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔