حکومت سندھ نے دسمبر میں پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ای اوی ٹیکسی کی لانچنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار اپنی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہی ہے ، کوشش ہے کہ دسمبر 2025 تک ای وی ٹیکسی سروس بھی عوام کو فراہم کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں آنے والی ای وی ٹیکسیوں میں خواتین کے لیے ٹیکسیاں مخصوص کی جائیں گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے پاکستان میں پہلی بار ماحول دوست ای وی بسیں اور خطے میں پہلی بار خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کرائی، خواتین اور طالبات کے لیے پنک اسکوٹی پروگرام کو بھی عوامی سطح پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ ملک کی پہلی ای وی ٹیکسی بھی شروع کی جا رہی ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کم کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی جلد شامل ہوں گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ای وی گاڑیوں کے لیے انفرا اسٹرکچر اور چارجنگ اسٹیشنز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے تاکہ یہ منصوبہ پائیدار اور کامیاب ثابت ہو، خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حکومت سندھ ٹیکسی سروس انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر (54 ویں عید الاتحاد) حکومت نے یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں سنیچر اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جب کہ یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو ہوں گی، اس طرح یو اے ای کے شہری چار چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی سکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

 یاد رہے امارات نے گزشتہ برس سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

 اس میں عیدالفطر اور عید الاضحی کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ھجری سال، 12 ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیل شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ 
  • شرجیل میمن کی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ انجینئر عثمان
  • یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
  • سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے، شرجیل میمن
  • سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن
  • کراچی، شرجیل میمن کا خواتین کیلئے پنک بس سروس کا نیا روٹ فعال کرنے کا اعلان