اتحاد ایئر ویز کی ایک دہائی بعد پشاور واپسی، پہلی پرواز باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج لینڈ ہوئی، جس کا استقبال روایتی واٹر سلوٹ کے ساتھ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پروازیں بحال
ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 پروازیں پشاور اور ابوظہبی کے درمیان آپریٹ کرے گی، جن کا شیڈول پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری غیر ملکی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس سے قبل فلائی دبئی اور فلائی ایڈیل اپنی پروازیں شروع کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی خصوصی رعایت: منتخب شہروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے مسافروں کو مزید سفری سہولتیں، بہتر انتخاب اور عالمی روابط حاصل ہوں گے، جب کہ پشاور ایئرپورٹ کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اتحاد ایئر لائن پاکستان پشاور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتحاد ایئر لائن پاکستان پشاور اتحاد ایئر
پڑھیں:
اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔
پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔
پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا بھی جائزہ شامل تھا۔
پی اے اے ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ترجمان پی اے اے کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کے منیجرز کو (پی اے اے) قیادت کی جانب سے تعریفی خطوط بھی جاری کیے گئے۔