نگر نگر قریہ قریہ وطن سے محبت کا والہانہ اظہار،گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار ،آسمان پرلہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا
نمازِ فجر کے بعد21توپوں کی سلامی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں ،مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی مزار پر قائد اعظم پر حاضری

معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا۔کراچی سے خیبر، گلگت سے گوادر تک وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، نگر نگر قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار رہے۔آسمان پر لہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا۔ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 79واں یوم آزادی وجشن معرکہ حق ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔یوم آزادی کے موقع پر یہ عہد تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گا۔رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔کراچی میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ صبح کا آغاز نماز فجر کے ساتھ ہوا۔نماز فجر کے مساجد میں قرآن خوانی کی گئی ۔نمازِ فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یوم آزادی کی صبح دشمن کو پیغام دینے والے انداز میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی دی۔یہ سلامی ملکی خودمختاری، قومی وقار، اور افواجِ پاکستان کی تیاری و قربانی کے عزم کی غماز سمجھی جاتی ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔صوبائی کابینہ ۔میئر کراچی مرتصی وہاب ۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ و وفاقی وزیر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت دیگر مزار قائد اعظم پر حاضری دی۔پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر شہری سڑکوں پر امڈ آئے۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،چھوٹی بڑی ریلیوں اور مختلف ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا، شہریوں نے ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔دن بھر مزار قائداعظم پر مختلف سیاسی ۔مذہبی جماعتوں ۔سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب بانی پاکستان کے مزار پر قائد اعظم پر حاضری دینے کا سلسلہ جاری رہا۔جشن آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر شہر کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ مختلف تقریبات میں مقررین نے آزادی کی نعمت پر شکر گزاری اور اس کی حفاظت کے لیے قومی اتحاد، یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔مقررین نے جشن معرکہ حق میں مسلح افواج کی کامیابی پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: یوم ا زادی ا زادی کی معرکہ حق کیا گیا کے ساتھ فجر کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری