Jang News:
2025-08-15@04:01:04 GMT

شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا

نواسہ رسول امام حسین اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا کی جائیں گی۔

اس موقع پر شبیہ علم و تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جائیں گے، عزادار نوحہ خوانی اور سلام پیش کریں گے۔

اسلام آباد اور پشاور میں چہلم کے جلوس برآمد، عزاداروں نے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایران میں بھی اربعین کے جلوس برآمد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، اربعین کے جلوس میں شرکت کے لیے نجف سے کربلا روانہ ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے جلوس

پڑھیں:

پنجاب حکومت کی اربعین واک پر جبری پابندی کو مسترد کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت پولیس گردی عروج پر ہے، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر رستوں میں سبیلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، لوگوں کو نظر بند کیا جا رہا ہے، پیدل چلنے والوں کے خلاف جو سیکورٹی لگائی جا رہی ہے وہ حفاظت پر کیوں نہیں لگاتے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پنجاب میں چہلم امام حسینؑ پر لگائی گئی غیر قانونی پابندیوں کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جو اس وقت لاقانونیت ہے وہ اس وقت "الامان و الحفیظ" ہے، ابھی چہلم آرہا ہے لوگوں کے گھروں میں ایس ایچ اوز اور پولیس والے جاتے ہیں، بانیان جلوس و عزاء کو دھمکاتے ہیں کہ اگر سبیل لگائی تو ہم تمہیں شیڈول فورتھ میں ڈالیں گے، ایف آئی آرز کاٹیں گے، تمہیں جیلوں میں پھینکیں گے، آئی جی، ڈی آئی جی، ایس پی اور ڈی ایس پی دھمکیاں دے رہیں ہیں، پاکستان بننے سے لے کر اب تک اہل تشیع دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ پریس کانفرنس کے دوران علامہ احمد اقبال رضوی اور سید ناصر شیرازی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے 

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ، کراچی میں شہداء سے قبرستان بھر گئے، ریاست خود مذہبی آزادیوں کے حق کو پریکٹس کرنے کی راہ میں رکاروٹیں ڈال رہی ہے، تاریخ بشریت میں کربلا جیسا واقعہ نہیں ہوا، عزاداری کرنا ہماری عبادت اور آئینی و قانونی حق ہے، نئی جگہ عزاداری کروانا مشکل بنا دیا گیا ہے، لوگوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا، گھروں میں ہونے والی مجالس سے آخر ریاست کو کیا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مجالس پر ایف آئی آر کاٹی گئیں، ابھی بری امام کا عرس چل رہا ہے پھر داتا دربار پر عرس ہے لوگ میلوں چل کر مزارات پر پہنچتے ہیں اب چہلم امام حسین آنے والا ہے، سیکورٹی کے نام پر چہلم کے جلوسوں کے رستوں کو کئی کلومیٹر تک بند کر دیا جاتا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے آئمہ نے چہلم امام حسینؑ میں پیدل چلنے کی تاکید کی ہے، لوگ دور دور سے چل کر جلوس عزا میں شامل ہوتے ہیں، پہلے حکومت نے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب صوبہ پنجاب میں چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزا میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی گئی ہے، اس وقت پنجاب بھر کے اضلاع میں عزاداری کے منتظمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ایف آئی آر کاٹ رہی ہیں، شیڈول فورتھ میں دہشتگردوں کو ڈالا جاتا ہے، یہاں مجالس کروانے کو دہشتگرد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، پنجاب میں اس وقت پولیس گردی عروج پر ہے، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر رستوں میں سبیلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، لوگوں کو نظر بند کیا جا رہا ہے، پیدل چلنے والوں کے خلاف جو سیکورٹی لگائی جا رہی ہے وہ حفاظت پر کیوں نہیں لگاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس متعصبانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، آپ لوگوں کو نہیں روک سکیں گئے، یوم آزادی کے موقع پر ہمیں گرفتاریوں کا تحفہ دیا جائے گا، ہماری مذہبی حقوق پر ڈاکا نا ڈالا جائے، پہلے مٹھی بھر شدت پسند قتل و غارت کرتا تھا اب حکومتوں کے ساتھ مل کر مکتب تشیع کے خلاف اقدامات کر رہا ہے، کیا پنجاب کوئی اسپیشل صوبہ ہے جہاں الگ آئین و قانون ہے، کوئی ہمیں نا بتائے کہ ہمیں کیسے اپنی عبادات کرنی ہیں، اس ظلم اور زیادتی کے خلاف سخت احتجاج کرتا ہوں، پورے ملک میں یوم آزادی کی تقریبات میوزیکل کنسرٹ ہو رہے ہیں لیکن چہلم امام حسینؑ پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، باقی صوبوں کی نسبت پنجاب میں سب سے زیادہ مشکلات ہیں، ہم چہلم امام حسینؑ کو بھر پور انداز میں منعقد کریں گئے اور کسی پابندی کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
  • کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت
  • چہلم جلوس کے لیے اسلام آباد پولیس کا فول پروف سیکیورٹی پلان
  • شہدائے فلسطین نے شہدائے کربلا کا کردار زندہ اور یزیدیت کا چہرہ آشکار کردیا ہے، متحدہ علماء محاذ
  • چہلم امام حسینؑ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
  • پنجاب حکومت کی اربعین واک پر جبری پابندی کو مسترد کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • زیارتِ اربعین اور مَشیِ عشق: فریب کے طوفان میں وفا کا پرچم