سلامی میں صدر تحریک حسینی حاجی یونس حسین، سینئر احباب، ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم پارا چنار کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی کے موقع پر مرقد شہید قائد پر امامیہ اسکاوٹس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
جس میں صدر تحریک حسینی حاجی یونس حسین، سینئر احباب، ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

شہید عارف الحسینیؒ بابصیرت، شجاع، جذبہ شہادت سے سر شار مجاہد اور حقیقی وارث کربلا تھے، علامہ راجہ ناصر عباس

اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ شہید قائد بصیرت و شجاعت کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے، آپ کا ساڑھے چار سالہ دور قیادت، ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اسی راستے میں جام شہادت نوش کی لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 5 اگست 1988ء قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے تمام فرزندان اسلام و ولایت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی اور علمبردار تھے، آپ بابصیرت، شجاع، جذبہ شہادت سے سر شار مجاہد اور حقیقی وارث کربلا تھے، حقیقی معنوں میں فرزند کربلا تھے، شہید قائد نے ہمیشہ اجتماعی زندگی کو اپنی ذاتی زندگی پر ترجیح دی، قوم و ملت کے سچے دردمند ہونے کے ناطے قومی مفادات اور سربلندی کی راہ پر گامزن رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید قائد سید عارف الحسینی اسلام ناب کی ترویج اور عوامی حقوق کے لیے مسلسل کوشاں رہے، آپ نے ملت پاکستان کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑا، قوم کے وارث و نگہبان آپ کی محبت ہمارے دلوں کا سرمایہ اور روحوں کی پاکیزگی کا سامان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے ملک کے چپے چپے کے دورے کیے اور کونے کونے میں لبیک یاحسینؑ کی صدائیں گونج اٹھیں، اس وقت کی طاغوتی و استعماری قوتیں بھی آپ کے فکری عزائم سے خائف تھیں، شہید قائد بصیرت و شجاعت کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے، آپ کا ساڑھے چار سالہ دور قیادت، ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اسی راستے میں جام شہادت نوش کی لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، مرقد شہید قائد پر امامیہ اسکاوٹس کی سلامی
  • اورکزئی میں برسی شہید علامہ عارف الحسینی
  • ملتان، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی 
  • ملتان، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام 
  • شہید عارف الحسینیؒ بابصیرت، شجاع، جذبہ شہادت سے سر شار مجاہد اور حقیقی وارث کربلا تھے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • پیواڑ میں تحریک حسینی کے زیر اہتمام قائد شہید کی 37ویں برسی کا انعقاد
  • جیکب آباد، علامہ عارف حسینی کی برسی پر قرآن خوانی اور مجلس منعقد
  • قائد شہیدؒ کا مشن ہماری رہنمائی کا محور ہے، سہیل اکبر شیرازی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش