این اے 129 پر ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذات بھی جمع
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
این اے 129 سے ضمنی الیکشن کے لیے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، اعتراض دور پر حماد اظہر کے کاغذات بھی منظور ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد اور سیاست دان میاں اظہر کی وفات بعد الیکشن کمیشن نے ان کی این اے 129 کی نشست پر الیکشن کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت آج ختم ہوگیا۔
ریٹرننگ افسر عثمان غنی کے مطابق این اے 129 میں 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سے حافظ نعمان اور رانا مشہود نے، تحریک انصاف کی جانب سے حماد اظہر اور میاں اویس انجم نے کاغذات جمع کرائے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق امیدواروں کی عبوری فہرست کل آویزاں کردی جائے گی، 8 اگست سے جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گا اور حلقے میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع نے کاغذات
پڑھیں:
لیونل میسی نے بھارتی مداحوں کے خواب چکنا چور کردیے
کراچی:دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کا ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے ہمراہ دورہ بھارت منسوخ کردیا گیا۔
کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبد الرحمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ لیونل میسی اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا رواں سال کیرالہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ خبر ان لاکھوں بھارتی شائقین کے لیے دل توڑ دینے والی ہے جو برسوں سے میسی کو اپنے ملک میں لائیو کھیلتا دیکھنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔
وزیر کھیل کے مطابق پہلے حکومتی اعلان کے مطابق میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ٹیم کا دورہ کیرالہ طے پایا تھا اور اسپانسرز کی جانب سے میچ فیس بھی ادا کردی گئی تھی۔ تاہم اب غیر ملکی ٹیم نے اطلاع دی ہے کہ وہ اکتوبر میں بھارت آنے سے قاصر ہے۔
عبد الرحمان کے مطابق اسپانسرز کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا کہ ان کی دلچسپی صرف اکتوبر کے دورے میں ہے جس کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔
اس سے قبل وزیر کھیل نے بیان دیا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم کا اکتوبر یا نومبر میں دورہ متوقع ہے اور انہیں ریاستی مہمان کے طور پر خوش آمدید کہا جائے گا، جن کے لیے سکیورٹی، رہائش اور دیگر سہولیات حکومت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی تاہم اب بھارتی شائقین کو لیونل میسی کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنے کا خواب مزید مؤخر کرنا ہوگا۔