لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔

آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔

آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارسلان ظہیر نے بھی ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں تاہم ترجمان سینٹرل میڈیا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارسلان ظہیر پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی حماد اظہر کے کا

پڑھیں:

نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے میئر کا الیکشن عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو کے مدِمقابل ہیں۔

پولنگ سے قبل ظہران ممدانی نے اپنے حامیوں کے ساتھ بروکلین برج سے سٹی ہال تک ایک ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مخالفت ان کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ ممدانی کے مطابق ان کی مہم کا بنیادی ہدف نیویارک میں بڑھتے ہوئے رہائشی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔

صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی کے نیویارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی روز امریکی ریاستوں ورجینیا اور نیوجرسی میں بھی گورنر کے اہم انتخابات ہو رہے ہیں۔ ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ وہ ریاست کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون سینیٹر ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہوئیں تو لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی مسلم خاتون بن جائیں گی۔ ان کے شوہر اظہر کا تعلق کراچی سے ہے۔

ورجینیا میں ہی ڈیموکریٹک امیدوار ایبی گیل اسپین برگر کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار وینسم ارل سیئرز سے جاری ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے نیویارک میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات بتا دیں
  • ٹرمپ نے ظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی 2 وجوہات بتادیں
  • ٹرمپ کے مطابق نیویارک میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات ہیں
  • نیویارک میں میئر کے الیکشن کے لیے پولنگ جاری، ظہران ممدانی کو برتری حاصل
  • امریکا کی 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز
  • نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ
  • 2قومی اور ایک پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہوگا
  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں